Search or add a thesis

Advanced Search (Beta)
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...

پیکرِ نورِ خدا مہرِ رسالت کا لباس


پیکرِ نورِ خداؐ ، مہرِ رسالت کا لباس
نورِ قرآں سے بنا آپؐ کی سیرت کا لباس

صبحِ نو خیز پہ والشمس کی طلعت کا لباس
شب کی ظلمت کو ملا ماہِ نبوّتؐ کا لباس

اس کو اپنانے سے تہذیب کو اک حسن ملا
خلعتِ جنّ و بشرؐ ، آپؐ کی سنّت کا لباس

اُنؓ کو اللہ نے اصحابؓ کا رتبہ بخشا
جن کے ایماں کو ملا آپؐ کی قربت کا لباس

سبطِ پیغمبرِ اسلامؐ کے ہی شایاں ہے
مسندِ منبرِ حق اور امامت کا لباس

تاج والوں سے رعونت کا لبادہ چھینا
خرقہ پوشوں کو دیا آپؐ نے عزّت کا لباس

وجہِ تخلیقِ جہاں ، صاحبِ لولاک لماؐ
اُنؐ کی تخلیق سے معدوم پہ خلقت کا لباس

آپؐ کے دم سے ہے اے باعثِ الطافِ عمیمؐ!
دل کے ہر لمحۂ افسردہ پہ راحت کا لباس

صاحبِ خُلقِ حسیں کا ہے یہ اعجاز فقط
وحشئی دہر کو پہنانا ، شرافت کا لباس

پوچھ تاریخ کے اوراق سے کتنا ہے کٹھن
طائفِ وقت کو پہنانا محبت کا لباس

خم ہے کیوں گنبدِ افلاک سوئے روئے حرم
چشمِ آفاق نے پہنا ہے عقیدت کا لباس

اُنؐ کی سنّت سے مزیّن نہیں تو کچھ بھی نہیں
لاکھ عرفانؔ! کوئی پہنے کرامت کا لباس

Hybrid Warfare and its Impacts on Pakistan

In modern times, the conventional means of warfare are increasingly becoming less usable. However, the states are involved in waging hybrid warfare to the maximum to fulfill their foreign policy goals. In nuclearized South Asia, direct war between India and Pakistan seems unlikely given that both the states know that escalation could lead to nuclear catastrophe in the region. This compels both the states to find other means of warfare to undermine each other’s interests. India wants to weaken Pakistan so that it may abandon claim on Indian occupied Jammu and Kashmir. For that, India is using all tools of hybrid warfare against Pakistan. In this context, this paper aims at to unearth India’s hybrid warfare in the region and its implications for Pakistan. The main focus of the paper is to explain tools and methods of India hybrid warfare. At the same time the research also tries to unravel few other case studies. It also notes how Pakistan can counter hybrid threats posed by its arch rival.

آزاد کشمیر میں الحاد اور ملحدین کے سوالات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ

یہ مقالہ آزاد کشمیر میں موجود ملحدین کی طرف سے کیے گئے 22 سوالات کے تحقیقی و تنقیدی جائزہ کے لیے لکھا گیا تھا اس مقالہ میں ان کے سوال کے عقلی و نقلی مسکت جوابات ہیں ۔
Author