Search or add a thesis

Advanced Search (Beta)
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...
Loading...

1۔ زبان اور نئے بیانئے کی تشکیل کا مسئلہ

زبان اور نئے بیانئے کی تشکیل کا مسئلہ

ڈاکٹر صلاح الدین درویش

کہا جاتا ہے کہ انسان کی سب سے عظیم ترین دریافت زبان ہے جو کبھی تصویر کی صورت میں ہوا کرتی تھی،پھر تقریر کی صورت میں ترقی کرتی چلی گئی اور آخر میں تحریر کے فن نے زبان کے ذریعے انسانی عزم و ہمت کی طویل ترین تاریخ کو محفوظ بنانا شروع کر دیا۔یہی زبان قبائلی ،قومی اور ریاستی سطح پر وحدت کی علامت بننے کے ساتھ سیاسی، سماجی اور معاشی رابطہ کاری کے عمل کے ذریعے ان سب کے درمیان فکری روابط کو مؤثر بنانے کا باعث بنتی چلی گئی۔زبان کی اِس فکری بنیاد نے علوم کے مختلف شعبون میں مباحث و نظریات کے متنوع دفاتر کے انبار لگا دیے۔ علم کے ہر شعبے نے مختلف علوم کے دیگر مباحث و نظریات سے اِسی زبان ہی کے طفیل استفادہ کیا۔ یوں تمام علوم کے درمیان زبان ایک مضبوط ترین پُل کی صورت اختیار کرتی چلی گئی۔اِس حوالے سے زبان کی تاریخ کو بیان کرنا اِس مضمون کا مقصود نہیں ہے۔ ماہرینِ لسانیات اور اینتھراپالوجسٹ(Anthrapologist) اپنے بہترین تحقیقی مقالے دنیا کے سامنے پیش کر چکے ہیں۔ اِس مضمون میں صرف زبان کے ثقافتی مضمرات سے بحث کی جائے گی۔

ثقافت کسی قوم کے تمدنی اظہارات کا نام ہے۔ جس میں رسوم و رواج، میلے ٹھیلے،مذہبی عبادات کے طریقے،ادب و شعر کی دنیا، فنونِ لطیفہ،نشست و طعام کا سلیقہ، رہن سہن، آرائش و زیبائش کا ذوق، لباس، گھرداری سے لے کر کاروبار اور گلیوں محلّوں میں بسر ہونے والی زندگی کا مخصوص انداز سب شامل ہے۔ طبقاتی تنوع بھی اِسی ثقافت کے مختلف رنگوں کا اظہار ہوتا ہے۔ یہی اُصول شہری و دیہی زندگی میں ثقافت کے فرق کو بھی نمایاں کرتا چلا جاتا ہے۔ شہری...

معالم الشعر القصصي عند العرب قبل مطلع القرن العشرين

Many people of literature deny the existenic of dramatic art in the classical poetry of Arabs. They provide proofs for their allegation. But the reality is contrary that for many reasons. In this we have provided the proof which will explore the fact that before the dawn of 20th century the Arabic poetry exists the dramatic art of literature

Computing in Singularity Theory

The aim of the thesis is to study, develop and implement algorithms to compute in- variants in singularity theory. A very important part is a parallel and very efficient implementation in computer algebra system SINGULAR. Three different and inde- pendent problems have been considered: • The computation of the signature of a surface singularity defined by z N + g(x, y) = 0. • The computation of resolution graph and related invariants for plane curve singularities. • The classification of simple function germs with respect to right equivalence in characteristic p > 0 and the implementation of a classifyer.
Author