Sarfaraz, Sarah
MS
Institute of Business Administration
Private
Karachi
Sindh
Pakistan
2015
30
Mathematics
English
CallNo: 512.4
2021-02-17 19:49:13
2024-03-24 20:25:49
1676720937317
شاہ فخر عالم بھاگلپوری
دینی اور علمی حلقوں میں شاہ فخر عالم بھاگلپوری کی وفات کی خبر بڑے رنج و افسوس کے ساتھ سنی جائے گی، ان کے نامور بزرگ سید ظہیرالدین ۱۲۷۹ء میں دہلی آئے اور حضرت نظام الدین اولیاء کے حلقۂ ادارت میں داخل ہوئے، انھوں نے حضرت بہاء الدین زکریا ملتانیؒ کے پوتے مخدوم رکن الدین رکن عالمؒ سے بھی اکتساب فیض کیا، اس طرح اس خاندان میں چشتی اور سہروردی دونوں نسبتیں جمع ہوگئیں، بعد کو یہ خاندان دہلی سے بہار آگیا، اور حضرت سید علی محمد (ڈمڑیا بابا) نے بھاگلپور میں قیام فرمایا، اس وقت سے یہ لوگ یہیں آباد ہیں، اور ان کی خانقاہ ڈمریا بابا ان کے نام سے موسوم ہے، شاہ فخر عالم مرحوم اسی خانقاہ کے سجادہ نشین تھے، وہ دینی مشاغل کے ساتھ علمی مذاق بھی رکھتے تھے، ان کا کتب خانہ ان کے علمی ذوق کا شاہد ہے، اﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کو اپنی عنایتوں اور رحمتوں سے شاد کام کرے، اور ان کے جانشین سید شاہ شرف عالم ندوی کو اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(عبد السلام قدوائی ندوی، جون ۱۹۷۶ء)