Perveen, Shahnaz
PhD
The Islamia University of Bahawalpur
Bahawalpur
Punjab
Pakistan
2016
Completed
Education
English
http://prr.hec.gov.pk/jspui/bitstream/123456789/7316/1/Shahnaz_Perveen_Education_2016_HSR_IUB_Bahawalpur_18.07.2017.pdf
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676724432199
مولانا عبدالمجید حریری مرحوم
دوسرا علمی حادثہ مولانا عبدالمجید حریری مرحوم کی وفات کا ہے، انھوں نے بھی گزشتہ مہینہ وفات پائی، مرحوم مدنپورہ بنارس کے ایک ممتاز انصاری خاندان سے تھے، عربی اور انگریزی دونوں زبانوں کے فاضل تھے، عربی کی تکمیل کے بعد انگریزی کی تعلیم علی گڑھ کالج میں حاصل کی تھی، اور اپنے دور کے ممتاز طلبہ میں تھے، یہیں سے خلافت اور نان کو اپریشن کی تحریک میں شریک ہوئے اور ایک زمانہ تک جنگ آزادی میں سرگرمی سے حصہ لیتے رہے، اس دور کے تمام بڑے بڑے لیڈروں سے ان کے تعلقات تھے، ہندوستان کی آزادی کے بعد حکومت ہند نے ان کو سعودی عرب میں قونصل جنرل مقرر کیا، کئی سال تک اس عہدہ پر رہے، اس سے سبکدوش ہونے کے بعد کچھ دنوں تک سعودی عرب کے پایہ تخت ریاض میں قیام رہا، مرحوم ہندوستان کے ممتاز صاحب علم تھے، عربی زبان پر ان کو اہل زبان کی جیسی قدرت حاصل تھی، مقرر بھی اچھے تھے، لیکن افسوس ان کے سیاسی ذوق نے ان کے علمی جوہروں کو چمکنے نہ دیا، ایک عرصہ سے اس کا دائرہ بھی مقامی سیاست تک محدود ہوگیا تھا، اس لئے وہ جس علمی شہرت کے مستحق تھے وہ ان کو حاصل نہ ہوسکی اور اب عرصہ سے خانہ نشینی اختیار کرلی تھی، وہ مسلکاً اہل حدیث تھے، لیکن ہر مسلک کے علماء اور اہل علم سے ان کے تعلقات تھے، دارالمصنفین کے بزرگوں سے بھی ان کے پرانے روابط تھے، اس سلسلہ میں کئی مرتبہ ان کا یہاں آنا ہوا گزشتہ سال ایک تقریب سے بنارس جانا ہوا تو ملاقات کے لئے ان کی خدمت میں بھی حاضر ہوا تھا، بہت ضعیف ہوچکے تھے دماغ بھی پوری طرح کام نہ دیتا تھا، تعارف کے بعد پہچانا اور بڑی شفقت و محبت سے پیش...