Khair-Un- Nisa
Maqsood Alam Bukhari
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
1995
Completed
192.;
Mathematics
English
Call No: 513 KHE; Publisher: Aiou
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676710574237
موضوع 10:اردو تنقیدکا ارتقا
تنقید کے پس منظرکاپہلانظریہ :
بعض لوگوں کے مطابق اردو تنقید کا آغاز تذکروں سے ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں فارسی زبان میں۱۷۶۷ء یں فارسی زبان میں چھپنے والے میر تقی میر کے تذکرے "نکات الشعراء " کو سب سے پہلا تذکرہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس میں اردو شاعروں کے حوالے سے لکھا گیا تھا۔اردو زبان میں پہلا تذکرہ ۱۸۰۸ء میں 'مرزا علی لطف 'نے" گلشن ہند "کے نام سے لکھا۔
تنقید کے پس منظرکادوسرانظریہ :
تمام ناقدین متفقہ طور پر۱۸۹۲ئمیں مولانا الطاف حسین حالی کے لکھے گئے "مقدمہ شعر و شاعری "کو تنقید کا نقطہ آغاز سمجھتے ہیں۔ ادب کی روایات پروان چڑھتے ہوئے۱۳۰سال میں ہماری تنقید نے جس رفتار سے ترقی کی ہے وہ بے مثال ہے اور اردو تنقید کی قابل رشک ترقی کا کسی بھی دوسری زبان سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔۱۸۹۲ئسے پہلے ایک مورخ اور بھی ہیں جن کا نام محمد حسین آزاد ہے۔ان کے لیکچر ز جو انہوں نے انجمن پنجاب کے پلیٹ فارم سے دیئے۔ان کو کتابی صورت میں 'آب حیات' میں اکٹھا کیا گیا۔بعض ناقدین کے مطابق مولانا حالی سے قبل ہی محمد حسین آزاد نے اردو تنقید کی بنیاد رکھ دی تھی۔
تنقید کے پس منظرکاتیسرانظریہ :
اردو تنقید کا آغاز استادی شاگردی کے اداروں اور مشاعروں اور مجلسی تنقید سے ہوا۔اس نظریے کے مطابق اردو شاعری اور تنقید کا آغاز ایک ساتھ ہوا۔ نئے تخلیق کار مشاعروں میں اپنی تخلیق پیش کرتے اور سامعین اس کی خوبیاں و خامیاں بیان کرتے ہیں۔اسے مجلسی تنقید کہتے ہیں۔اس لیے جب سے اردو شاعری شروع ہوئی ہے تب سے اردو تنقید کا آغاز ہوا ہے۔کلیم الدین احمد سمیت متعدد نقاد تذکرہ نگاری کو تنقید نہیں مانتے اس اعتبار سے آب حیات تک ہونے والی تنقید کو تنقید کا پس منظر توکہا جاتا ہے لیکن...