طیبہ خاتون
انور شاہین
MA
University of Karachi
Public
Karachi
Sindh
Pakistan
2014
62
Sociology
Urdu
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676728318074
کومل شہزادی
اردوادب میں اصناف سخن ہو اصناف نثر دونوں میں جنس کو بطور موضوع برتا جارہا ہے۔بالخصوص ناولوں میں یہ رجحان ابتدا سے ہی ہے بیسویں صدی کے ناولوں پر نظر ڈالی جائے یا اکیسویں صدی کی دودہائیوں کے ناولوں پر ہمیں جنس کا رجحان لازم ملتا ہے۔رفاقت حیات کا شمار اکیسویں صدی میں ہوتا ہے۔علاوہ ازیں اکیسویں صدی کے ناول نگاروں میں محمد حفیظ خان کے ناول انواسی اور آدھ ادھورے لوگ دیکھ لیجیے اور محمد اقبال دیوان کا ناول کہروڑ پکا کی نیلماں جس میں جنسی رجحان نظر آتا ہے۔
''میرواہ کی راتیں ''ناول کے مصنف رفاقت حیات ہیں ۔جو ایک عمدہ ناول نگار ہیں اور ان کے اس ناول نے ناول کی دنیا میں اپنا ایک مقام بنایا ہے ۔ یہ 15 اپریل 1973 کو محراب پور ، ضلع نوشہرہ سندھ میں پیدا ہوئے یہ ناول 2019ء میں عکس پبلی کیشنز سے شائع ہوا ۔جو 144 صفحات پر مشتمل ہے ۔ناول کا مرکزی کردار جس کے ذریعے ناول میں دیہی علاقے کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے ۔نذیر جو کام کی غرض سے اپنے چاچا اور چاچی کے ہاں رہائش پذیر ہے ۔ نذیر میر پور ماتھلیو سے ٹھری میرواہ آیا کیونکہ وہ اپنے والدین کی آتھ اولادوں میں چوتھے نمبر پر تھا ، اس لیے اس کے حصے میں ماں باپ اور بڑے بھائی اور سب سے چھوٹے بھائی کے حصے میں آیا تھا ۔ پانچ برس کی عمر میں جب اسے اسکول میں داخل کروایا گیا تو پہلے ہی دن ایک لنگڑے استاد نے کسی وجہ کے بغیر اسے تین زور دار تھپڑ رسید کیے ۔ اب یہ علم نہیں تھا کہ یہ استاد کے تھپروں کا اثر تھا یا اس کی طبیعت کا من...