Sidra Iftikhar
Muhammad Farid Khan
Mphil
Riphah International University
Private
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
xix, 138 . : ill., Col. ; 30 cm. +CD
Mathematics
English
Submitted in fulfillment of the requirements for the degree of Master of Philosophy in Statistics to the Faculty of Basic Sciences and Humanities.; Includes bibliographical references and appendices; Thesis (M.Phil.)--Riphah International University, 2019; English; Call No: 519.542 SID
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676711334814
مشفق خواجہ
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ کراچی میں ۲۱، ۲۲؍ فروری کی درمیانی شب میں جناب مشفق خواجہ صاحب کا انتقال ہوگیا، وہ اردو کے ممتاز محقق، نقاد، کالم نویس اور مزاح نگار تھے، خواجہ صاحب کو دل کی بیماری تھی، گزشتہ برس اس کا کامیاب آپریشن ہوا تھا، مگر پھر گردے کی تکلیف شروع ہوگئی جو بڑھتی گئی، انتقال سے ۴-۳ روز قبل طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تو وہ اسپتال میں داخل کیے گئے جہاں انتقال ہوگیا، خواجہ صاحب کو علم و ادب سے بڑا شغف تھا، انہوں نے اپنی ادبی، تنقیدی اور تحقیقی نگارشات سے اردو ادب میں اہم جگہ بنالی تھی، وہ بہت اچھے مزاح نگار بھی تھے۔ خامہ بگوش کے نام سے اس فن میں اپنا جوہر خوب دکھاتے تھے، مرحوم کو دارالمصنفین سے بڑا لگاؤ تھا، ابھی دو برس پہلے اس کی اکثر کتابیں منگائیں تھیں، معارف بھی برابر ان کے مطالعہ میں رہتا تھا، ہندوپاک میں زرمبادلہ کی دشواری سے اہل علم کو بڑی پریشانی ہوتی ہے، معارف نہ ملنے سے خواجہ صاحب بھی بہت پریشان رہتے، اس کا علم جناب عبدالوہاب خاں سلیم صاحب کو ہوا تو وہ ان کا چندہ بھیجنے لگے اور تاکید کی کہ پیسے کی وجہ سے ان کا معارف نہ بند کیا جائے، اﷲ تعالیٰ خواجہ صاحب کی مغفرت فرمائے۔
(ضیاء الدین اصلاحی، مارچ ۲۰۰۵ء)
کوئی دوسرا مشفق نہیں ہے
(ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی)
انسان اپنی خلقت اور سرشت میں گوناگوں آرزؤں، خواہشوں اور تمناؤں کا مرقع ہے اور اس کی پوری زندگی ان ہی تمناؤں اور آرزؤں کی تکمیل و تزئین میں گزر جاتی ہے، خاک کا یہ پتلا بالعموم خواہشات نفس کا اسیر رہتا ہے اور حیات مستعار کی پوری نقدی کھیل تماشوں میں صرف کردیتا ہے، زر و مال کی طلب اور...