فداحسین
معراج الاسلام ضیاء
Sheikh Zayed Islamic Center
Mphil
University of Peshawar
Public
Peshawar
KPK
Pakistan
Comparative Religion
Urdu
عیسائیت , اسلام اور عیسائیت
Christianity , Islam and Christianity
www.kitabosunnat.com
لوئر مال لاہورنے نومبر ۲۰۰۶ء میں ۲۲۴صفحات پرکتابی صورت میں شائع کیاہے
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676709118101
عزمیؔ خیر آبادی
’’جناب عزمی خیرآبادی کا ۱۳؍ جنوری کو انتقال ہوگیا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ تعالیٰ غریق رحمت کرے آمین۔ مرحوم اس عاجز سے بڑی محبت کرتے تھے اور معارف کے نہایت قدرداں تھے، ان کا یہ والا نامہ فروری کے شروع یا جنوری کے آخر میں ملا تھا، اس مہینہ میں اس کے لئے جگہ نہیں نکل سکی، دنیا کی زندگی کتنی ناپائدار ہے کہ مکتوب الیہ کے خط کی اشاعت ان کی وفات کے بعد ہورہی ہے‘‘۔ (معارف)
مکرمی! سلام مسنون
دسمبر کا معارف آج ۳۰؍ دسمبر کو ملا۔ نگارشات حسب معمول شاندار ہیں۔ شذرات پڑھ کر یہ شعر یاد آگیا۔ پتہ نہیں کس کا شعر ہے۔
نہ کیا ذبح گیا چھوڑ کے بسمل قاتل
دہن زخم پکارا کیا قاتل قاتل
تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ آپ صرف اشارہ کردیتے ہیں کہ فلاں فلاں جلسہ میں گیا۔ تقریر کی۔ مگر اس کی تفصیل معارف میں نہیں ہوتی۔ میں کئی مرتبہ لکھ چکا ہوں کہ آپ ان مجالس میں جو تقریر کرتے ہیں ان کو من وعن شائع بھی کردیا کریں تاکہ ان سے ہم جیسے دیہات میں بسنے والے لوگ بھی مستفید ہوسکیں۔ لیکن آپ کو ہماری بسملیت پسند ہے۔
آخری چہار سطری شذرہ باجپئی جی سے ’’منسوب‘‘ ہے۔ ارے صاحب،
یہ بازو مرے آزمائے ہوئے ہیں
شعر ملاحظہ ہو:
ان بتوں سے وفا کی امیدیں
تم بھی عزمیؔ کمال کرتے ہو
یہ وہی باجپئی جی ہیں جنھوں نے بابری مسجد کے انہدام کو شرمناک بتایا تھا اور آج فرما رہے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر قومی جذبات کی آئینہ دار ہے۔
ہندو ایک بھولی بھالی معصوم اور مخلص قوم ہے۔ یہ صرف چند سرپھرے فرقہ پرست ہیں جو نفرت کی ہوائیں چلا رہے اور بغض و نفرت کے بیج بو رہے ہیں اور ہندوستان کی تباہی کا سامان مہیا کررہے...