شاہ نواز
محمد الیاس اعظمی
شعبہ علوم اسلامیہ، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز
MA
Minhaj University Lahore
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2003
Urdu
بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری، تکثیریت ، بقائے باہمی
Interfaith harmony, religious tolerance, pluralism, coexistence
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676709195920
آہ! ڈاکٹر غلام مصطفےٰ خاں
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
(رفیق احمد خان)
’’جناب مشفق خواجہ کا غم ابھی تازہ ہی تھا کہ ڈاکٹر غلام مصطفےٰ خان اور ڈاکٹر سید معین الرحمن نے بھی داغ مفارقت دیا، یہ دونوں بزرگ علم و ادب کے آسمان پر مہر و ماہ بن کر ضوفشاں تھے، یقینا قارئین معارف رفیق احمد خاں صاحب کے ممنون ہوں گے کہ انہوں نے ان دونوں مقتدر علمی و ادبی شخصیتوں پر مقالہ سپرد قلم کیا، عتیق جیلانی صاحب کے بھی ہم ممنون ہیں کہ انہوں نے بھی ڈاکٹر غلام مصطفےٰ صاحب پر اپنے مضمون سے قارئین معارف کو متمتع ہونے کا موقع بخشا، قارئین معارف کو مشفق خواجہ صاحب پر بھی کسی پاکستانی صاحب قلم کے مضمون کا انتظار رہے گا‘‘۔ (ض)
ڈاکٹر غلام مصطفےٰ خاں صاحب (م ۲۵؍ ستمبر ۲۰۰۵ء) کے بارے میں کچھ عرض کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے، وہ کسی تعریف یا تعارف کے محتاج نہیں، ڈاکٹر صاحب کی شخصیت قدر و منزلت کے اعتبار سے کئی پہلو رکھتی ہے، تاہم دو پہلو صاف، واضح اور روشن ہیں، ایک ’’محققـ‘‘ دوسرے ’’مذہبی اور روحانی عالم‘‘۔
تحقیق کے اصل اور حقیقی تقاضوں سے محققین و فضلا ہی آگاہ ہوتے ہیں اور وہی جانتے ہیں کہ انہیں کیوں کر نبھایا جاتا ہے، تحقیق ایک خاص طرز زندگی کا مطالبہ کرتی ہے، ڈاکٹر صاحب نے ایک مقام پر لکھا ہے ’’ہم کہہ سکتے ہیں کہ تحقیق کو بہ طور ایک طرز زندگی اپنانا ہی اولین اور بنیادی اور لازمی شرط ہے‘‘۔
ہم دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ اسی خاص انداز سے گزار کر اس جہانِ فانی سے دائم آباد کو رخصت ہوئے، ان کی زندگی ہمارے لیے قابل فخر اور لائق تقلید ہے۔
ڈاکٹر صاحب کی متعدد خوبیوں میں سے صرف دو کا...