Roohi Bano
Muhammad Arshad Awan
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
xiv, 81.
Engineering
English
Call No: 621.36 ROE; Publisher: Aiou
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676709678160
بیگم حمیدہ سلطان احمد
یہ خبر بہت افسوس سے سنی جائے گی کہ ۱۹؍ جنوری ۲۰۰۳ء کو مشہور علم و ادب نواز اور اردو کی ادیبہ بیگم حمیدہ سلطان احمد کا دہلی میں انتقال ہوگیا، وہ دہلوی تہذیب اور اردو ثقافت کی آخری یاد گار تھیں۔
وہ ۱۷؍ اکتوبر ۱۹۱۳ء کو پیدا ہوئی تھیں، دہلی کے محلہ گلی قاسم جان میں نواب احمد بخش والی فیروز پور جھروکہ لوہارو کے چھوٹے صاحب زادے نواب مرزا ضیاء الدین احمد خاں نیر رخشاں کی حویلی میں ان کی پیدائش ہوئی، ددھیال اور ننھیال دونوں طرف سے ان کا خاندان بڑا معزز تھا، بیگم صاحبہ کاننھیالی تعلق نواب مرزا اسد اﷲ خاں غالب سے تھا، مرزا صاحب نے اپنی بیوی امراؤ بیگم کی بڑی بہن بنیادی بیگم کے ایک صاحبزادے زین العابدین خاں عارف تھے جن کو مرزا غالب نے متنبی بنالیا تھا، ان کے ایک صاحبزادے باقر علی خاں کی چھوٹی صاحب زادی رقیہ بیگم حمیدہ سلطان احمد کی والدہ تھیں، ددھیال کا سلسلہ نسب حضرت ابوبکر صدیقؓ سے ملتا ہے، مغل بادشاہوں کے زمانے میں اس خاندان کے لوگ دہلی آئے تھے، اورنگ زیب کی فوج جب آسام کی مہم پر روانہ ہوئی تو اس خاندان کے ایک بزرگ بھی فوج کے ساتھ وہاں پہنچے اور ضلع سب ساگر کے ایک گاؤں میں آباد ہوگئے،ان ہی کی نسل کے لیفٹیننٹ کرنل ذوالنور علی احمد سے جو ایک بہت کامیاب ڈاکٹر تھے رقیہ بیگم کی شادی ہوئی تھی، یہی ذوالنور علی احمد صاحب حمیدہ سلطان احمد مرحومہ اور ان کے بڑے بھائی اور سابق صدر جمہوریہ ہند فخرالدین علی احمد صاحب کے والد بزرگوار تھے۔
حمیدہ سلطان صاحبہ کی شخصیت کی تشکیل اور ذہنی تربیت میں ان کے خاندان کے علمی و ادبی ماحول کا کافی اثر تھا، انہوں نے آزادی کے بعد اردو تحریک کی قیادت سنبھالی اور...