Uzma Rehman
Mohammad Waseem
Mphil
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
1995
Completed
239
Political Science
English
Call No: 320.9549 UZC; Publisher: Deptt. of International Relations, Quaid-I-Azam University
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676709833579
آہ! بدر کامل غروب ہوگیا
افسوس اور سخت افسوس ہے کہ ۱۹؍ جون کو مولانا بدرالدین صاحب اصلاحی ناظم مدرستہ الاصلاح و دائرہ حمیدیہ رحلت فرماگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
کئی برس سے انہیں دردِ پاکی شکایت تھی، اس کے علاج کے لیے بمبئی تشریف لے گئے مگر تکلیف کم ہونے کے بجائے بڑھتی گئی، آمدو رفت کا سلسلہ اور ساری سرگرمیاں منقطع ہوگئیں۔ تاہم دل و دماغ کام کررہا تھا، مشکلات اور پیچیدہ مسائل میں رہنمائی بھی فرماتے تھے۔
۱۶؍ جون کو مدرستہ الاصلاح کی مجلس انتظامیہ کا جلسہ تھا، وہیں ان کی شدید علالت کی خبر ملی ۱۸؍ جون کو عیادت کے لیے گیا تو گردش روزگار کا یہ عجیب منظر دیکھ کر بدحواس ہوگیا کہ بلبل ہزار داستاں کی طرح چہکنے، اپنی گل افشانی گفتار سے مجلس کو زعفران زار بنانے اور اپنی خطابت اور خوش بیانی سے مسحور کرنے والے کی زبان گنگ ہوگئی ہے اور میں یہ حسرت ہی لیے رہ گیا کہ ع بات کرتے کہ میں لب تشنہ تقریر تھا۔ شاید اشارے سے کچھ کہا ہو مگر میں سمجھ نہیں سکا، ہوش و حواس بھی اچھی طرح بجا نہیں تھے۔ جسم گل کر ہڈیوں کا ڈھانچہ رہ گیا تھا، واپسی میں راستے بھر اور رات کو بھی بڑی دیر تک عجیب خلش اور بے چینی رہی، یہ کرب و اضطراب اس لیے تھا کہ مدرستہ الاصلاح کے اغراض و مقاصد کا حقیقی مبلغ اور ’’فکر حمید‘‘ کا اصلی شارح و ترجمان دنیا سے رخصت ہونے والا ہے، اور اس کا کوئی بدل اور جانشین نہیں ع افسوس کہ از قبیلہ مجنوں کسے نہ ماند۔
دوسرے ہی دن ۱۲؍ بجے متوقع حادثہ کی اطلاع بھی آگئی ساڑھے پانچ بجے جنازہ اٹھا تو جم غفیر ساتھ تھا، قرب و جوار کے لوگوں، مدرستہ الاصلاح کے اساتذہ و طلبہ اور دوسرے بے شمار...