Mohammad Saleem
PhD
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
1989
Completed
140
Mathematics
English
Call No: 510 MOD; Publisher: Deptt. of Mathematics the University College of Wales
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676709855892
آہ ! جمیل مہدی
وا حسرتا! کہ دل ہے بہت بے قرار آج
سینے میں چبھ گئی ہے کوئی نوکِ خار آج
دل میں دردہے،روح مضطرب اوربے چین ہے،قلم پرلرزہ طاری ہے، زبان وبیان کی قوت دم بخود اورمردہ ہے،نبض حیات ڈوبتی ہوئی معلوم ہورہی ہے کہ میرے گذشتہ تیس(۳۰)سال کے قابل احترام بزرگ مگر بے تکلف رفیق اور ہمدم و دمساز۔ بھائی جمیل مہدی(مدیر روزنامہ’ عزائم‘ لکھنؤوماہنامہ ’برہان‘ دہلی) ۱۳/فروری۱۹۸۸ء کوصبح کوساڑھے سات بجے اس دارفانی سے داربقا کی طرف کوچ کرگئے۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔وہ بہادر،بے خوف،جیالا بے باک وبے لوث انسان، وہ صاحب طرزادیب، وہ سراپا اخلاص و ایثار صحافی، وہ دوستوں کادوست،اپنوں کا غمخوار،چھوٹوں کامشفق وبے مربی،بزرگوں کی محفلوں میں باادب مگر بے لاگ انسان ہمیں چھوڑ گیا جس کے دم سے قلم کی آبرو سلامت تھی، اردو صحافت کی عظمت قائم تھی۔ مولانا ظفر علی خاں،مولانا ابوالکلام آزاد، غلام رسول مہرؔ،مولانا محمد علی جوہرؔ،مولانا عبدالماجد دریابادی،مولانا محمد عثمان فارقلیط کی پاکیزہ روایات کی پاسداری تھی۔اردو میں دیانت دارانہ صحافت کابھرم قائم تھا۔ آج کے خودغرضانہ ماحول،مفاد پرستیوں،ضمیرفروشیوں اورمصلحت اندیشیوں کے پُرہول سناٹے میں بھی جس کی ولولہ انگیز اور چونکا دینے والی تحریروں سے حق وصداقت کی بلند آواز گونج اٹھتی تھی،افسوس وہ آخری کڑی بھی ٹوٹ گئی جس کی بدولت ملت کے زریں عہد اورشاندار ماضی سے اس درماندہ، شکستہ اورچاروں طرف سے مہیب ومہلک خطروں سے گھرے ہوئے حال کی تاریکیاں،روشنی کی کرنیں،عمل کی توانائیاں فکروبصیرت اورتجربوں کی تجلیاں حاصل کرتی تھیں۔
آج ملک وملت کے افق پرزبردست انتشار وافتراق اورسنگین ونازک صورت حال کی ظلمتیں چھائی ہوئی ہیں،ایسے خوفناک وقت میں جبکہ طرح طرح کے طوفانوں،سیلابوں اور زلزلوں کی گڑگڑاہٹ چاروں طرف سنائی دے رہی ہے جمیل مہدی جیسے بے لاگ،بے خوف اوربے لوث اوراس قدر دیانت دارانہ اور زندہ کرداروضمیر کے حامل صحافی اورعقیدہ کے پختہ اورروشن فکر کے حامل...