Nooruddin Badruddin Merechant
Khalid Mahmood
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
2014
Completed
65
English
Call No: 025.04 NOR; Publisher: Aiou
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676710334827
سینٹ کیتھرائن
دھب سے طویل مسافت کے بعد ہم سینٹ کھترائن پہنچے ۔دکتوریحی ٰ نے مجھ سے پوچھاکہ تمھیں اس علاقے کے بارے میں جانکاری ہے ؟میں نے کہا ،مجھے نہیں معلوم ، اس نے کہا بہت اہم مقام ہے ،یہاں جبلِ موسیٰ ہے جہاں حضرت ِموسیٰؑ اور ربِ کریم ہم کلام ہوئے تھے ۔یہاں حضرت موسیٰؑ کو آگ دکھائی گئی اور پیغمبری دلوائی گئی ۔سبزے اور ہریالی سے بے خبر اس تنگ گھاٹی میں نہتے ،بے بس اور جنگی سامان سے ماورا اپنی قوم کو چین و امن اور آرام کی زندگی کے متلاشی موسیٰؑ کو خداوندِ کریم حکم دیتے ہیں کہ (اذہب الافرعون انہ طغیٰ ) فرعون کی طرف جائو ،بہت سرکش ہو گیا ہے ۔
میں تحیر اور وجد کی کیفیت میں تھا ،مجھے اپنے آپ کو بار بار یہ یقین دلانا پڑ رہا تھا کہ میں واقعی اس مقام پر کھڑا تھا جہاں تجلیات الٰہی کا ظہور ہوا تھا ۔میرے لیے یہ مقا م مانوس بھی تھا اور اجنبی بھی،میں یہاں پہلی دفعہ آیاتھا مگر یوں لگ رہا تھا جیسے میں یہاںکے کونے کونے سے واقف ہوں قرآنی آیات کی عملی نشانیاں میری آنکھوں کے سامنے تھیں میں بچپن سے مطالعہ قرآن کی وجہ سے اس علاقے اور یہاں ظہور پذیر ہونے والے واقعات سے با خبر تھا مگر آج با نظر ہو گیا ،پہلے ایک عام انسان تھا مگر آج اس نظارے نے خاص بنا دیا ۔سینا کی گرمی میں مجھے سردی سی محسوس ہو رہی تھی ،میری جسمانی حالت میری روحانی حالت کے ساتھ ایک کیفیت میں رہنے اور ساتھ دینے سے عاری تھی ۔دکتوریحیٰ نے پوچھا کیف الحال یا اخی ؟میں نے کہا قرآن کی بہت ساری آیات کا بصری مطالعہ کر رہا ہوں، جن کا متحمل میرا گناہ گار اور ناتواںجسم ہو نہیں...