Shakir Ullah
Uzma Yunus
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
2010
Completed
66
Chemistry
English
Call No: 547 SHS; Publisher: Aiou
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676710511656
سفر ہے شرط۔۔۔۔
ڈاکٹرعارف حسین عارفؔ
دنیا کی سیر کرنا ، آنکھوں سے دیکھنا اور لفظوں میں دکھانا سب مختلف ہنر ہیں۔ جو شخص دنیا کی سیر کا حوصلہ رکھتا ہے وہ اپنی آنکھیں اور دل کھلا رکھے اور قلم رواں رکھے تو اس کا سفر نہ صرف اپنا سفر رہ جاتا ہے بلکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ،جو کبھی قیدِ مقام سے نہیں گزرے، اپنے ساتھ ساتھ لیے پھرتا ہے۔ سفر نامہ نگار کی یہی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ایک افسانوی فضا قائم کر تے ہوئے داستانوی ماحول بناتے ہوئے ، قاری کو اس طرح اپنی گرفت میں لیتا ہے کہ اُس کے ذہن کی سکرین پر وہ تمام مناظر اپنا عکس لیے ساتھ ساتھ چلتے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر الطاف یوسف زئی کا سفر نامہ’’ نیل کے سنگ‘‘ اس لحاظ سے ایک منفرد سفر نامہ ہے کہ جس میں داستانوی عنصر بھی پایا جاتا ہے اور افسانے کا اختصار بھی۔ انھوں نے چند صفحات میں ہی مصر کی ایسی سیر کرادی ہے کہ جو آدمی ایک مہینہ میں بھی شاید نہ کر سکتا ہو۔ تاریخ کی بھاری بھرکم کتابوں کو ہاتھ لگانے سے ڈر لگتا ہے اور پھر ان کا اسلوب بھی اتنا دل خراش ہوتا ہے کہ ایک آدھ صفحے کے بعد کتاب کو طاق پہ سجا دینا ہی مناسب لگتا ہے مگر الطاف صاحب نے سفرنامے کو اس طرح خوبصورت اسلوب اور دل کش پیرائے سے مزین کیا ہے کہ قاری ساتھ ساتھ سفر کرتا چلا جاتا ہے۔ سب سے بڑھ کر ان کے اسلوب میں جو بر محل اشعار اور احادیث اور اسلامی روایات کا استعمال ہے وہ ان کی علمیت کی خبر بھی دیتا ہے اور ساتھ ہی قاری کو ایک اسلامی اور ادبی روایت سے بھی...