Huma Zafar
Tanzila Nabeel
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
2005
Completed
121.;
Social Sciences
English
Call No: 305.2355 HUR; Publisher: Aiou
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676710609442
ڈاکٹر حامد اﷲ ندوی
ڈاکٹر حامد اﷲ ندوی کے انتقال کی افسوس ناک خبر تاخیر سے ملی، انہوں نے ۱۹؍ اکتوبر ۹۹ء کو سنگاپور میں داعی اجل کو لبیک کہا، ان کا وطن تامل ناڈو کی مشہور ریاست آرکوٹ (نارتھ) کا ایک قصبہ چروتاپور تھا۔ یہیں وہ ۱۹۲۵ء میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلماء میں داخلہ لیا، ندوہ سے فراغت کے بعد پونے یونیورسٹی سے فارسی اور اردو میں ایم۔اے کیا۔
درس و تدریس کا آغاز بمبئی کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن اسلام سے ہوا، اس کے ریسرچ سنٹر سے بھی وابستہ رہے اور عرصہ تک مہاتما گاندھی میموریل سنٹر کی ہندوستانی پرچار سبھا سے منسلک رہے، جس کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالستار دلوی تھے۔ اسی زمانے میں ہمارے سابق رفیق مولانا عبدالرحمن پرواز اصلاحی کا تعلق بھی اس سینٹر سے تھا، انہی کے ہم راہ راقم نے پہلی بار ان دونوں حضرات سے ملاقات کا شرف حاصل کیا، دونوں دارالمصنفین کے بڑے قدرداں اور خیر خواہ تھے اس لیے مجھ سے بڑے اخلاص، محبت اور گرم جوشی سے ملے اور توقع سے زیادہ میری پذیرائی کی۔
آخر میں ڈاکٹر حامد اﷲ ندوی کا تعلق بمبئی یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے ہوگیا، اس سے وظیفہ یاب ہونے کے بعد بمبئی کی ہنگامہ خیز زندگی سے الگ رہ کر وہ خاموشی سے علمی، ادبی اور تحقیقی کاموں میں مشغول رہتے تھے جس سے ان کو بڑا شغف تھا۔ تحریر و تصنیف کا بھی اچھا ذوق اور خاص سلیقہ تھا جس کا ثبوت ان کی تصنیفات ہیں جو تلاش، تحقیق اور محنت و جستجو سے لکھی گئی ہیں۔
ان کی کتاب ’’لکھنؤ کی لسانی خدمات‘‘ شایع ہوئی تو علمی حلقوں میں اس کی بڑی پذیرائی ہوئی، دوسری کتابیں ’’اردو کی چند نایاب مثنویاں‘‘ اردو کے چند نامور ادیب اور شاعر ’’ہندوستان اور مشرق وسطیٰ...