Irfana Shaheen
Iftikhar un Nisa
National Institute Of Pakistan Studies(NIPS)
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Pakistan
1991
Women Rights
English
Classification No:305.42095491IRF
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676710899621
مولانا محمد عارف سنبھلی
دارالعلوم ندوۃالعلما کے تفسیر و عقائد کے استاد مولانا محمد عارف سنبھلی ۹؍ جون ۲۰۰۶ء کو جمعہ کے دن دفعتہ وفات پاگئے، فجر کی نماز اور ضرورتوں سے فارغ ہونے کے بعد یکایک ان پر کپکپی طاری ہوئی، گھر والوں سے کچھ اڑھانے کے لیے کہا مگر چند ہی سکنڈ میں ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
وہ عرصے سے ندوۃالعلما میں درس و تدریس کی خدمت انجام دے رہے تھے اس سے پہلے دوسرے مدارس سے وابستہ تھے، ایک زمانے میں جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ سے منسلک تھے اور دارالمصنفین کے کتب خانے سے استفادے کے لیے مولوی حبیب اﷲ رانچوی ندوی کے ساتھ یہاں آتے اور لوگوں سے ملنے جلنے کے بجائے سارا وقت مطالعہ میں گزارتے، مولوی حبیب اﷲ سے میرا تعلق پرانا تھا ان ہی کے ساتھ میرے پاس آجاتے مگر وہ کم آمیز تھے اس لیے زیادہ کھل کر باتیں نہیں کرتے، ندوہ میں تو بڑی چہل پہل تھی مگر وہاں بھی کسی سے بہت بے تکلف نہیں دیکھا، عصر بعد مولانا علی میاں کی مجلس میں ضرور شریک رہتے مگر دوسروں کی طرح بڑھ چڑھ کر باتیں نہ کرتے خاموشی سے بیٹھے رہتے۔
مولانا عارف صاحب کا مطالعہ وسیع تھا، قرآنیات، کلام و عقائد سے شغف تھا، تفسیر و قرآنیات سے مناسبت کی بنا پر اترپردیش اردو اکادمی نے مولانا عبدالماجد سمینار کے ان مقالات کی ایڈیٹنگ ان کو سپرد کی تھی جو مولانا کی تفسیر پر تھے، ان میں میرا بھی مضمون تھا، اتفاق سے میں ندوہ گیا تو مجھ کو اپنے گھر لے گئے اور کہنے لگے کہ آپ کا مضمون مجھے بہت پسند ہے اور میں چاہتا ہوں کہ پورا چھپے مگر اکادمی کے ذمہ داروں کا اصرار ہے کہ یہ طویل ہے، آپ آگئے ہیں تو اس...