Imran Ahmed
Syed Javed Iqbal
National Institute Of Pakistan Studies(NIPS)
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Pakistan
1991
Civil & political rights
English
Classification No:323.095491IMF
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676710900205
غلام محمد صاحب (گورنر جنرل پاکستان)
افسوس ہے کہ غلام محمد صاحب گورنر جنرل پاکستان نے ایک طویل علالت کے بعد انتقال کیا، وہ نہ صرف اپنے عہدوں بلکہ دل و دماغ کے لحاظ سے بھی اس دور کے نامور لوگوں میں تھے، خصوصاً مالیات کے بڑے ماہر تھے، ایک زمانہ میں حکومت ہند اور ریاست حیدرآباد میں فنانس کے بڑے بڑے عہدوں پر ممتاز رہے تھے اور ہر جگہ اپنی مہارت فن کا ثبوت دیا، پاکستان کی گورنر جنرلی کے زمانہ میں ان کی سیاسی اور دماغی قابلیتیں نمایاں ہوئیں، چنانچہ انھوں نے بڑے نازک موقعوں پر پاکستان کی حکومت کو اپنی ہوشمندی اور قوت سے خطرات سے بچایا اور اس کے استحکام کی کوشش کی، گو ان کے بعض اقدام آمرانہ تھے، لیکن پاکستان جیسے ڈاواں ڈول سیاست والے ملک کے لیے ایسے ہی مضبوط لیڈر بلکہ ایک اچھے ڈکٹیٹر کی ضرورت ہے، اس کے بغیر اس کو استحکام نہیں ہوسکتا۔
ان کی قابلیتوں کے ساتھ ان کی ذات مختلف حیثیتوں سے بڑی غنیمت تھی، وہ پنجابی تھے لیکن ان کی تعلیم علی گڑھ میں ہوئی تھی، پھر ملازمت کے سلسلہ میں عرصہ تک دلی اور لکھنو میں رہے، اس لیے اس صوبہ کے لوگوں سے ان کے بڑے تعلقات تھے، پنڈت جواہر لال نہرو بھی ان کے دوستوں میں تھے، اس لیے قدرۃً اس کا اثر دونوں ملکوں کی سیاست پر بھی پڑتا تھا، چنانچہ غلام محمد صاحب مرحوم کی گورنر جنرلی کے زمانہ میں دونوں ملک ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے تھے، جس کی توقع نئے اور اجنبی لوگوں سے نہیں ہوسکتی، مذہبی حیثیت سے راسخ العقیدہ بلکہ خوش عقیدہ مسلمان تھے، حج و زیارت سے بھی مشرف ہوئے تھے، حاجی وارث علی قدس سرہ سے ان کو بڑی عقیدت تھی، چنانچہ اپنی گورنر جنرلی کے زمانہ میں وہ ان کے مزار...