Uzma Batool
Masood Akhtar Zahid
National Institute Of Pakistan Studies(NIPS)
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Pakistan
2019
Culture & institutions
English
Classification No:306.09549132UZI
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676710965599
ڈاکٹر عبدالحق
ادھر عرصہ سے کوئی مہینہ خالی نہیں جاتا جب سینہ ملت کو کوئی نہ کوئی تازہ داغ نہ اٹھانا پڑتا ہو۔ ابھی مولانا مدنی اور مولانا ابوالکلام کا غم تازہ تھا کہ افضل العلماء مولانا ڈاکٹر عبدالحق صاحب نے داعی اجل کو لبیک کہا، وہ مدراس کے تھے، اس لیے شمالی ہند کے خواص کے علاوہ عام لوگ کم ان سے واقف تھے، وہ اپنے اوصاف و کمالات کے اعتبار سے بہت بڑی شخصیت رکھتے تھے اور آج مسلمانوں میں جیسے مرد مومن کی ضرورت ہے اس کا نمونہ تھے، ان میں علم و عمل کے سارے کمالات جمع تھے، دینی علوم کے بھی باضابطہ عالم تھے اور علوم جدیدہ کے بھی فاضل تھے، انھوں نے عربی کی تکمیل کے بعد انگریزی پڑھی اور آکسفورڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، اس علم و فضل کے ساتھ بڑے دیندار اور عملی انسان تھے، انتظامی قابلیت بھی ان میں اعلیٰ درجہ کی تھی، مدراس کے مسلمانوں کی انھوں نے بڑی خدمت کی، تنہا اپنی کوشش سے مسلمانوں کے کئی ڈگری کالج قائم کیے اور وہ بجاطور پر مدراس کے سرسید کہلاتے تھے، مختلف اوقات میں بڑے بڑے تعلیمی عہدوں پر ممتاز رہے۔
اب سے چند سال پیشتر مسلم یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر بھی رہے تھے، اور اپنی قابلیت، دینداری اور حسن انتظام سے یونیورسٹی کی فضا بدل دی تھی، مگر اس سیکولر دور میں پھر مسلم یونیورسٹی جیسے مسلم ادارہ میں اس کی گنجائش کہاں، اس لیے تھوڑے ہی دنوں کے بعد مدراس پبلک سروس کمیشن کے ممبر بنادیئے گئے، اس وقت اس کے چیرمین تھے، مگر ان کی قابلیت اور تعلیمی تجربات کی بناء پر ممبر کی حیثیت سے یونیورسٹی کی مختلف تعلیمی اور انتظامی کمیٹیوں سے برابر ان کا تعلق قائم رہا اور وہ اس سے عملی دلچسپی لیتے رہے، حقیقۃً وہ...