Kinza Ilyas
Nazir Ahmad Mir
Mphil
Riphah International University
Private
Islamabad
Pakistan
2019
Completed
xii, 24 . : ill. ; 30 cm. +CD
Mathematics
English
Submitted in fulfillment of the requirements for the degree of Master of Philosophy in Mathematics to the Faculty of Basic Sciences and Humanities.; Includes bibliographical references; Thesis (M.Phil)--Riphah International University, 2019; English; Call No: 519.4 KIN
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676711329996
مولانا بدر عالم میرٹھی
دوسرا حادثہ مولانا بدر عالم صاحب میرٹھی کی وفات کا ہے، مرحوم مولانا سید محمد انور شاہ کاشمیری رحمہ اﷲ کے شاگرد رشید اور ہندوستان کے ممتاز عالم تھے، ان کی پوری زندگی دینی علوم خصوصاً حدیث نبوی کی خدمت، اس کی تعلیم و تدریس اور اس سے متعلق تالیف و تصنیف میں گزری، مختلف اوقات میں دارالعلوم دیوبند اور مدرسہ ڈابھیل کے مدرس رہے، کچھ دنوں تک ندوۃ المصنفین سے بھی تعلق رہا، پھر ہجرت کرکے پاکستان چلے گئے، وہاں بھی درس و افاضہ کا سلسلہ جاری رہا، چند برسوں کے بعد دیار حبیب کی کشش مدینہ طیبہ کھنچ لے گئی اور دس بارہ سال تک جوار رسول میں حدیث رسول کی خدمت انجام دیتے رہے، بالآخر اس آستانہ پر گزشتہ اکتوبر میں جان دی، سلوک و تصوف کا بھی وافر حصہ ملا تھا، ان کے دوبڑے علمی و دینی کارنامے ہیں، مولانا انور شاہؒ کے درس بخاری کی تقریروں کی جمع و تدوین جو فیض الباری کے نام سے مصر سے چھپ کر شائع ہوچکی ہے۔ اردو میں ترجمان السنۃ کی ضخیم جلدیں جو ندوۃ المصنفین دہلی سے شائع ہوئی ہیں، ان کی وفات سے ایک بڑی علمی و دینی شخصیت اٹھ گئی، اﷲ تعالیٰ صاحب حدیث صلی اﷲ علیہ وسلم کے طفیل میں حدیث و سنت کے اس خدمت گزار کی مغفرت فرمائے۔ (شاہ معین الدین ندوی، دسمبر ۱۹۶۵ء)