Ameer Maavia
Imran Aslam
Mphil
Riphah International University
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
v, 54 . : ill.(col.) ; 30 cm. +CD
English
Includes bibliographical references.; Submitted in partialfulfillment of the requirements for the degree of Master of Philosophy in Physics; Thesis (M.Phil)--Riphah International University, 2018; English; Call No: AME 547.512
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676711356804
شیخ نذیر حسین
(ڈاکٹر محمود الحسن عارف)
’’محترم شیخ نذیر حسین صاحب بڑے عالم و محقق اور علم و فن کے قدرداں تھے، ’’معارف‘‘ ان کا محبوب رسالہ تھا، اگر ان کی کوئی چیز تیار ہوجاتی تو اس میں اشاعت کے لیے بھیجتے، معارف میں کوئی مسامحت اور فروگذاشت ہوجاتی تو فوراً توجہ دلاتے، ایسے صاحب نظر اور دیدہ ور لوگ اب عنقا ہوگئے ہیں، جب تک وہ اچھے تھے شاید ہی کوئی مہینہ ناغہ جاتا ہو کہ ان کا خط نہ آتا ہو، ادہر علالت کی وجہ سے جب ان کے خطوط آنے بند ہوئے تو میں نے شعبہ اردو، دائرہ معارف اسلامیہ لاہور کو متعدد خطوط لکھے مگر ایک خط کا بھی جواب نہیں آیا کہ دفعتہ ۲۲؍ اکتوبر کو یہ تحریر اور منسلک خط موصول ہوا تو دھک سے رہ گیا، قارئین معارف سے درخواست ہے کہ ان کے لیے دعائے مغفرت کریں!
ربنا اغفرلنا ولا خواننا الذین سبقونا بالایمان۔ ‘‘[الحشر:۱۰] (ض)
پانچ سوا پانچ فٹ منحنی سا جسم، ابرؤوں کے بال موٹے اور بے ترتیب، کلین شیو، چہرہ اور کمر قدرے خمیدہ․․․․․․ یہ تمام باتیں ذہن میں رکھیں تو اس سے فوراً شیخ نذیر حسین صاحب کی شکل و صورت ذہن میں آتی ہے․․․․․․ وہ اپنی وضع قطع اور چہرے مہرے سے قطعاً کوئی عالمِ دین یا اسکالر نظر نہیں آتے تھے، بلکہ ایک عام سے فرد دکھائی دیتے تھے۔
۷۰ء کی دہائی کے آخری سالوں میں جب میں اردو دائرہ معارف اسلامیہ میں پہلے پہل آیا․․․․․․ تو میں نے ڈاکٹر سید عبداﷲ، پروفیسر سید امجد الطاف، پروفیسر عبدالقیوم کے ساتھ مذکورہ بالا․․․․․․ چہرے مہرے کے ایک شخص․․․․․․ کو دیکھا تو مجھے ان کی وضع قطع کی بنا پر تعجب ہوا کہ یہ کون صاحب ہیں، پھر مجھ پر منکشف ہوا کہ یہ تو اردو دائرہ معارف اسلامیہ کے مدیر شیخ نذیر حسین...