Aamir Naeem
Abdul Ghafoor Sajjad
MS
Riphah International University
Private
Islamabad
Pakistan
2016
Completed
xi. 51 . : ill. (col.) ; 29 cm. CD
Medicine & Health
English
A thesis submitted in partial fulfillment of the requirements for the degree of master of science in Orthopaedic Manual physical therapy; Includes bibliographical references; Thesis (MS)--Riphah International University, 2016; English; Call No: 615.805 AAM
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676711453545
ندیم صادق کا پہلا شعری مجموعہ
میں ندیم صادق صاحب سے حال ہی میں متعارف ہوا ہوں۔مجھے ان کے پہلے مجموعہ کلام کا مسودہ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ یہ میرے لیے ایک بہت خوش گوارتجربہ تھا۔ میرے لیے دل چسپی کی خاص بات یہ ہے کہ حصہ غزل کی تمام غزلیںناصر کاظمی کی’’ پہلی بارش‘‘کی طرح ایک ہی زمین میں ہیں۔ ان کی بحر بھی وہی ہے اور قافیہ بھی، ردیف البتہ مختلف ہے۔ شاعر نے کئی اشعار میں بھی ناصر سے اپنے لگائو کا اظہار کیا ہے۔ یہ کلاسیکی روایت سے متاثر اور وابستہ شاعر کا کلام ہے۔ کتاب کا عنوان میر کے شعر سے اخذ کیا گیا ہے اور انتساب ناصر کاظمی کے نام ہے۔
ایک ہی زمین میں اتنی غزلیں کہہ لیناکوئی آسان کام نہیں۔شاعر اس کے لیے خصوصی داد کا مستحق ہے۔ پہلی غزل حمدیہ ہے اس کے بعد اکیس غزلیں دو انسانوں کے ملنے بچھڑنے اور ان کے تعلق کے مختلف پہلوئوں کا بیان ہیں۔ چند اشعار دیکھیے:
یاد کے بوٹے سوکھ نہ جائیں
دل دریا پانی دیتا ہے
وہ تجھ کو کیوں یاد کرے گا
صادق وہ مصروف بڑا ہے
ساری گلیاں گھوم چکا ہوں
تیری گلی سے ڈر لگتا ہے
شہر کی سڑکیں تو ٹھنڈی ہیں
لیکن میرا دل جلتا ہے
دل میں کیسا خوف بھرا ہے
پھول کھلے تو ڈر لگتا ہے
اب دل تنہا خوش رہتا ہے
میں نے خود کو بدل لیا ہے
صادق فون نہ کر تُو اس کو
وہ تجھ سے بیزار ہوا ہے
میں ندیم صادق کو اس مجموعے کی اشاعت پرتہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں اس دعا کے ساتھ یہ قارئین میںپذیرائی حاصل کرے۔
باصر سلطان کاظمی