فرخندہ مرزا
Mphil
Riphah International University
Private
Faisalabad Campus
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2019
Completed
vi, 177 . ; 30 cm.
Urdu Literature
Urdu
Urdu; Call No: 891.439 FAR
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676712209683
مذہبی زوال کی عکاسی(خصوصاً شیعہ مسلک سے زیادتی)
شروع ہی سے یہ مسائل دیکھنے کو ملے یعنی برصغیر ہی سے یہ مذہبی زوال کی عکاسی رہی ہے۔شیعہ اور سنی دونوں ہی خط مستقیم پر نہ رہے۔اتنا وقت گزرنے کے بعد بھی آج تک یہ دونوں خط مستقیم پر نہیں ہیں۔اکثریت نے ہمیشہ اقلیت کو دبایا اور اس کے اثرات کس شکل میں ظاہر ہوئے یہ کوئی راز نہیں رہا۔ناطق نے کہانی میں حاجی فطرس علی کا ذکر کیا ہے۔یہ وہ مضبوط کردار دکھایا گیا ہے جو شیعہ مسلک سے آگاہی دیتا ہے۔
ضامن نے علمی و ادبی گروہ کے ساتھ راہ و راست یکجا کیے تو کامریڈ نے کچھ کتابیں ضامن کو دی کہ ان کو پڑھو تو تمہیں پتہ چلے گا کہ مذہب کتنا بڑا جھوٹ ہے اور ہم سب کیا ہیں۔ ضامن نے ان کتابوں کو پڑھا اور پھر جب ان ہی پر بحث کرنا چاہی تو ضامن کو پتہ چلا کہ خود انہوں نے بھی روایتی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں سیکھا۔ ناطق نے ناول میں لکھا ہے کہ جب ضامن کو اس کے کامریڈ ساتھی نے کہا کہ آج تمہاری ضرورت پڑ گئی ہے۔ پہلے اس نے غور سے ضامن کو دیکھا اور پھر کہا کہ کامریڈ الیاس جو کہ میرے استاد ہیں ان کی دو بچیاں ہیں۔
الیاس صاحب کی بیماری کی کسی کو سمجھ نہیں آتی۔تمہیں پتہ ہے کہ ہمارا کسی بھی مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ ضامن کو کسی چال میں لینا چاہتا تھا۔وہ خود بھی شیعہ تھا اور جہاں مفاد کی بات آتی تب وہ اپنا تعلق ہر مذہب سے ختم کر کے صرف پیٹ کی بات کو سنتا۔ کیونکہ الیاس صاحب سنی ہیں۔ضامن نے معاملے کی تہہ کو بھانپ لیایعنی...