صفدر حسین شاہ، سید
محمد آصف اعوان
Mphil
Riphah International University
Private
Faisalabad Campus
Faisalabad
Punjab
Pakistan
2019
Completed
xii, 212 . : ill. ; 30 cm.
Urdu Literature
Urdu
Submitted in fulfillment of the requirements for the degree of Master of Philosophy in Urdu.; Includes bibliographical references; Thesis (M.Phil)--Riphah International University, 2019; Urdu; Call No: 891.43109 SAF
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676712217667
شاہ عزالدین پھلواروی ندوی
شاہ عزالدین پھلواروی علمی اور دینی حلقوں کے لئے محتاج تعارف نہیں، اپنے مواعظ اور تصانیف کی وجہ سے خاصے معروف ہیں، ابھی چند ہی مہینہ کی تو بات ہے جب انھیں عربی زبان اور اسلامی علوم میں مہارت کی بناء پر حکومت ہند نے اعزاز عطا کیا تھا، اور معارف نے اس سلسلہ میں انھیں مبارکباد دی تھی، کسے معلوم تھا کہ وہ اتنی جلد اس دنیا سے رخصت ہوجائیں گے۔
ادھر کچھ عرصہ سے ان کی صحت مضمحل رہنے لگی تھی، اس لئے انھوں نے سفر ترک کردیئے تھے، لیکن پورنیہ کے کچھ لوگ ان کے بے حد معتقد تھے، ان کی آرزو تھی کہ وہ اپنی تشریف آوری سے انھیں عزت بخشیں اور انھیں اپنے مواعظ سے مستفید فرمائیں، شاہ صاحب نے ناسازی مزاج کا عذر کیا، مگر جب معتقدین کا اصرار جاری رہا تو آمادہ ہوگئے تاکہ ان کے دلوں کو ٹھیس نہ پہنچے، مومن کے دل کو خوش کرنا بڑے ثواب کا باعث ہے، انھیں اس سلسلہ میں آقائے دو جہاںﷺ کی ہدایات یاد تھیں، اس لئے اپنی تکلیف کو نظرانداز کرکے آمادہ سفر ہوگئے، راستہ بخیر گزرا، پورنیہ پہونچ کر بھی ایک آدھ دن طبیعت ٹھیک رہی لیکن پھر ضعف کے ساتھ درد سینہ کی شکایت محسوس ہوتی، جو برابر بڑھتی رہی، جب مقامی دوا دارو سے طبیعت قابو میں نہ آئی، تو لوگ کسی بڑے ڈاکٹر کو بلانے کے لئے شہر گئے، مگر ساری تگ و دو بے کار ثابت ہوئی اور بالآخر وطن سے دور عزیزوں سے مہجوری کے عالم میں جان جان آفریں کے سپرد کردی، نعش پھلواری لائی گئی اور خاندانی قبرستان میں سپردخاک کئے گئے، وہ مجھ سے عمر میں چند سال بڑے تھے، تعلیم میں بھی دو تین درجے آگے تھے، لیکن طلبائے ندوہ کی انجمن الاصلاح میں میرا ان...