صدف گل خان
محمد آصف اعوان
Mphil
Riphah International University
Private
Faisalabad Campus
Faisalabad
Pakistan
2017
Completed
ii, 161 . : ill. ; 30 cm.
Urdu Literature
Urdu
Submitted in fulfillment of the requirements for the degree of Master of Urdu to the Faculty of Social Sciences and Humanities.; Includes bibliographical references; Thesis (M.Phil)--Riphah International University, 2017; Urdu; Call No: 891.43 SAD
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676712251192
مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی
افسوس ہے کہ گذشتہ مہینہ ہماری جماعت کے ممتاز رکن اور ندوہ کے نامور فرزند مولانا عبدالرزاق صاحب ملیح آبادی نے وفات پائی، انھوں نے متوسطات تک ندوہ میں تعلیم پائی، اور تکمیل جامعہ ازہر مصر میں کی تھی، علامہ رشید رضا کے خاص شاگردوں میں تھے، ان کا ذوق ابتدا سے سیاسی بلکہ انقلابی تھا، چنانچہ مصر کے قیام کے زمانہ میں قسطنطنیہ جاکر انور پاشا سے ملے، ان کی ملاقات نے سیاست اور آزادی کا نشہ اور تیز کردیا، پہلی جنگ عظیم کے بعد ہندوستان واپس آئے، اور کچھ دنوں تک مولانا عبدالباری فرنگی محلی رحمتہ اﷲ علیہ کے ساتھ رہے، جن کی ذات اس زمانہ میں مسلمانوں کی سیاست کا مرکز تھی، مگر مولانا عبدالرزاق کے خیالات اس زمانہ کی سیاست سے بہت آگے تھے، اس لئے زیادہ دنوں تک یہ ساتھ نہ رہ سکا۔
حسن اتفاق سے اسی زمانہ میں مولانا ابوالکلام کو ایک علمی و سیاسی رفیق کار کی تلاش تھی، اس کے لئے ان کی نگاہ انتخاب مولانا عبدالرزاق پر پڑی اور ان کو انھوں نے کلکتہ بلالیا، اس وقت سے وہ مولانا کے دامن سے ایسے وابستہ ہوئے کہ مرتے دم تک ان کا ساتھ نہ چھوڑا، وہ برسوں مولانا ابوالکلام کے سیاسی اور علمی کاموں میں ان کے دست راست رہے، چنانچہ دوسرے دور کے البلاغ اور ۱ مشہور عربی اخبار الجامعہ کے اڈیٹر مولانا ابوالکلام برائے نام تھے، ان کا پورا کام مولانا عبدالرزاق انجام دیتے رہے، الجامعہ ہندوستان میں عربی کا پہلا معیاری اخبار تھا، جس کی شہرت عرب ملکوں تک تھی، ہندوستان کے مسلمانوں میں عربی ادب و انشاء کا صحیح ذوق پیدا کرنے اور عرب ملکوں سے ان کا رابطہ استوار کرنے میں اس اخبار کا بڑا حصہ ہے، ان علمی و صحافتی مشاغل کے ساتھ سیاسی تحریکوں میں بھی علمی...