Shahid Iqbal.
Department of Chemistry, UET
University of Engineering and Technology
Public
UET Main Campus
Lahore
Punjab
Pakistan
1999
Completed
55 leaves. ill,: diagrams.; 28 cm.
Chemistry
English
Hardcover.; Call No: 545.2 S 13 V
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676712333452
ڈاکٹر انور سجاد
ڈاکٹر انور سجاد پاکستان کے مشہور اردو افسانہ نگار، ناول نگار، اداکار اور ڈراما نویس تھے جو اپنے افسانوں میں علامت نگاری کی وجہ سے مشہور و معروف تھے۔ انور سجاد ویسے تو ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے، مگر خدا نے انہیں کئی اور کاموں کے لیے پیدا کیا تھا۔ وہ رقص بھی کرتے تھے، مصور بھی تھے اور اداکار، مترجم، براڈ کاسٹر، ڈرامہ نگار بھی تھے۔
حالات زندگی:
ڈاکٹر انور سجاد 27 مئی 1935ء کو چونا منڈی (لاہور) ، موجودہ پاکستان میں ڈاکٹر دلاور علی کے گھر پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سیّد محمد سجاد انور علی نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا۔ پھر ڈی ٹی ایم اینڈ ایچ کا امتحان لندن سے پاس کیا۔ ان کے لکھے ڈرامے بہت مشہور ہوئے لوگوں نے ان کی اداکاری کو پسند کیا۔1965 میں پاکستان ٹیلی ویڑن کے لیے ڈرامے بھی لکھے اور ان مین بطور ادا کار حصہ بھی لیا اداکاروں اور فنکاروں کے حقوق و مفادات کے لیے 1970 میں آرٹسٹ ایکٹویٹی کی بنیاد رکھی، 1970 میں حلقہ ارباب ذوق لاہور کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔برلن میں 1973 میں ڈرامے اور موسیقی کا جو میلہ منعقد ہوا تھا۔ اس میں پاکستان وفد میں رکن کی حیثیت سے شرکت کی، لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین بھی رہے، کچھ عرصہ کراچی میں بھی قیام کیا، عارضہ سانس و فالج میں مبتلا رہے۔
شخصیت:
انور سجاد کی ہمہ جہت خوبیوں والی شخصیت نے تخلیق کے ہر میدان میں قلم اٹھایا۔فکشن، ڈرامہ نگاری اور شاعری کے علاوہ آرٹ اور رقص ان کے شعبے تھے۔ انور سجاد کسی حد تک سیاست سے بھی منسلک تھے زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ رہے اور بہت کامیاب زندگی گزاری انور سجاد کی شخصیت پہلو دار ہے جو ان کی تخلیقات میں نمایاں جھلکتی ہے...