Zahid Karim
Mechancial Deptt UET
University of Engineering and Technology
Public
UET Main Campus
Lahore
Punjab
Pakistan
2000
Completed
153 . HB, ill.; diagrs.; tabs.
Engineering
English
Call No: 629.253 Z 1 C
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676712436240
حدود میں تخفیف کے مواقع
مندرجہ ذیل چند اہم پہلوؤں کی نشان دہی کی جا رہی ہے، جن کی بناء پر حدود (عقوبات) میں معافی یا تخفیف کی گنجائش ملتی ہے:
1۔ اگر شریعت کا کوئی دوسرا اصول کسی خاص مجرم پر سزا کے نفاذ میں مانع ہو تو اسے سزا سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گایا اس کے لیے متبادل سزا تجویز کی جائے گی ، جیسا کہ رسول اللہﷺ کے فیصلوں سے ثابت ہے۔ حضرت نعیم بن مسعود اشجعی (م:36ھ)سے روایت ہے ، جب بنو حنیفہ کے مدعی نبوت مسیلمہ کے دو قاصد اس کا خط لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺنے ان سے پوچھا کہ کیا وہ مسیلمہ کی نبوت پر ایما ن رکھتے ہیں ؟ انہوں نے اثبات میں جواب دیا تو رسول اللہ نے ارشاد فرمایا
" لو لا أن الرسل لا تقتل لضربت أعناقكما۔"49
" اگر قاصدوں کو قتل نہ کرنے کی روایت ہوتی تو میں تم دونوں کی گردن مار دیتا۔ "
اس کا مطلب یہ تھا کہ اگرچہ ارتداد کی وجہ سے وہ دونوں قاصد قتل کے مستحق ہو چکے تھے ، لیکن قاصدوں اور سفیروں کے احترام اور ان کی حفاظت کا ایک دوسرا اخلاقی اصول اس پر عمل کرنے میں مانع تھا اور آپ نے اسی کا لحاظ کرتے ہوئے انہیں بحفاظت واپس جانے دیا ۔ آپ ﷺنے اسی اصول پر یہ ہدایت کی کہ اگر باپ اپنے بیٹے کو قتل کردے تو اسے قصاص میں قتل نہ کیا جائے۔ حضرت سراقہ بن مالک (م:24ھ)سے روایت ہے
" رسول الله ﷺ يقيد الأب من ابنه ولا يقيد الابن من أبيه۔"50
" رسول اللہﷺ باپ پر بیٹے کے قتل میں قصاص نہیں دلوایا کرتے تھے جب کہ بیٹے سے باپ کے قتل میں قصاص دلواتے تھے۔ "
2۔ سزا...