Muhammad Afzaal Ahmad
Deptt. of Mathematics, U. E. T.
University of Engineering and Technology
Public
UET Main Campus
Lahore
Punjab
Pakistan
1988
Completed
125 . H.B.
Mathematics
English
Call No: 001.642 A 5 P
2021-02-17 19:49:13
2023-01-07 08:35:23
1676712740971
افضل العلماء حافظ محمد یوسف کوکن مرحوم
تار کے ذریعہ یہ افسوسناک خبر ملی کہ دارالمصنفین کی انتظامیہ کے رکن اور مدراس یونی ورسٹی کے سابق صدر شعبہ عربی و فارسی، افضل العلماء حافظ محمد یوسف کو کن کا انتقال ۶؍ اکتوبر کو مدراس میں ان کے گھر پر ہوگیا، اِنا ﷲ واِنا الیہِ راجعُون۔
انہوں نے سرزمین مدارس میں مشرقی و دینی علوم کی قابل قدر خدمت جس خاموشی، محنت اور انہماک سے انجام دی اس کی وجہ سے برسوں ان کی کمی محسوس کی جائے گی۔ وہ ۴؍ نومبر ۱۹۱۵ء مدراس سے تقریباً ۹۵ میل دور ایک مردم خیز قصبہ مینمبور میں پیدا ہوئے یہ قصبہ مشہور قلعہ جبنحی سے متصل ہے، اس مضبوط قلعہ کو مسلمان فاتحین نے کئی بار اپنے قبضہ میں لیا، آخری بار نواب سعادت اﷲ خاں نے ۱۱۲۵ھ میں اس پر قبضہ کیا، چونکہ ان کا تعلق نوائط سے تھا اس لیے اکثراہل نوائط وہاں جاکر آباد ہوئے، مینمبور قصبہ کی ساری آبادی نائط مسلمانوں کی ہے جو اپنے حسب نسب، عزوشرف، دینی اور دنیوی وجاہت اور اپنے بعض مخصوص رسم و رواج کی وجہ سے جنوبی ہند میں امتیازی شان رکھتے ہیں، یہ لوگ شافعی المسلک ہوتے ہیں لیکن مینمبور کے نوائط عام طور سے حنفی ہیں، کوکن خاندان بھی حنفی المسلک ہے، گویہ خاندان عرصہ سے مدراس میں آباد ہے لیکن اس کی مادری زبان اردو ہے اور نصف صدی قبل اس کی علمی زبان فارسی تھی۔
کوکن مرحوم نے جامعہ دارالسلام عمر آباد میں تعلیم حاصل کی ، بعد میں انہوں نے گورنمنٹ مسلم کالج مدراس سے افضل العلماء اور منشی فاضل کی سند حاصل کی، دارالسلام عمرآباد کے مقاصد میں یہ بات بھی تھی کہ جامعہ کے طلبہ میں عربی اور فارسی کے ساتھ اردو کا اعلیٰ ذوق اور تصنیف وتالیف کا سلیقہ و ملکہ...