Khurram Khan Niazi; Zahid, Muhammad
Hammad Mohsin
University of Management and Technology
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2009
Completed
28 .
Chemical engineering
English
Report submitted in partial requirement for BS textile degree Advisor : Hammad Mohsin; EN; Call No: TP 667.14 KHU-F
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676712919302
موضوع1:تازہ گوئی کا رجحان ( میر وسودا کا عہد)
میر تقی میر:
میر تقی میر اردو غزل کا نمائندہ شاعر ہے۔آج تک اس سطح کا کوئی شاعر ہمیں نہیں مل سکا۔ ان کی شاعری کے چھے دیوان چھپے۔ حال ہی میں ان کا ساتواں دیوان دریافت ہوا ہے۔ ڈاکٹر معین الدین عقیل صاحب نے مرتب کرکے یہ دیوان شائع کیا ہے۔
میر کا دور:
میر کا دور 1722ء سے 1810ء تک ہے اس میں کچھ اختلافات پائے جاتے ہیں۔ 1810ء میں ان کی وفات ہوئی میر کا زمانہ ایسا دور تھا جس میں ہر طرف بے چینی تھی۔دلی جو اس وقت مرکز تھا دارالحکومت تھا وہاں بہت سارے بیرونی حملہ آوروں نے بہت دفعہ حملہ کیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجائی۔وہاں کے لوگ برباد ہو گئے ،قتل و غارت ہوئی ،خون بہا ،گھر اجڑ گئے ،اپنے بچھڑ گئے۔ان حالات کے اثرات اس وقت کے شعرا ء پر بہت گہرے پڑے۔ ان میں میر کا نام نمایاں ہے۔ میرکے والد کی وفات کے بعد ان کے چچا امان اللہ نے ان کی دیکھ بھال کی۔ ان کے چچا کی وفات کے بعد چچازاد بھائیوں نے گھر سے نکال دیا۔معاشی حالات بھی خراب تھے الغرض ایسے حالات میں میر بھٹکتے رہے۔مشکل حالات کا سامنا کرتے رہے۔ اس کے اثرات ان کی شاعری میں ہمیں نمایاں طور پر نظر آتے ہیں میر جیسا حساس شخص ان تکلیفوں میں مبتلا ہونے کے باوجود ان میں قنوطیت نظر نہیں آتی۔ ان کے دور میں مایوسی کا پہلو نظر نہیں آتا درد تو یقیناً ہے لیکن اس میں مایوسی نہیں۔ انہوں نے تہذیب کا بہت خوبصورتی سے مشاہدہ کیا اور اس کا عکس ان کی شاعری میں نظر آتا ہے۔ البتہ ان کی شاعری میں موت فنا کا ذکر زیادہ آتا ہے لیکن امید کی رمک ان کی شاعری میں جا بجا...