Mahmood Iqbal; Nabeel Abdul Majeed
University of Management and Technology
MCS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2002
Completed
var .
English
Report presented for in partial requirement for MCS degree Advisor:; EN; Call No: TP 005.74029 MAH-C
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713064517
عبدالرحمن خان نشترؔ
جناب عبدالرحمن خان نشتر کی وفات نے پورے اترپردیش کو سوگوار بنادیا ہے، وہ اس صوبہ کے ایک مقبول اور ہر دلعزیز لیڈر تھے، ان پر دو بار دل کی بیماری کا حملہ ہوچکا تھا، ۷؍ اکتوبر کو بریلی کے ایک مشاعرہ میں نعتیہ کلام سماعت فرما رہے تھے کہ پھر حملہ ہوا اور جاں بحق ہوگئے، اِناﷲِ وَ اِنا اِلَیہ رَاجِعُون، انھوں نے پہلے کان پور میں تجارت شروع کی، پھر قوم و وطن کی خدمت کے لیے اپنی زندگی وقف کردی وہ کانگریس پارٹی کے سرگرم اور مخلص کارکن تھے، مختلف تنظیمی عہدوں پر فائز رہنے کے علاوہ وزیر بھی رہے، اقلیتوں کے مسائل اور قومی یکجہتی کے پروگرام سے دلچسپی کی بناء پر کانگریس کے اقلیتی سیل کے صدر اور ریاستی قومی یکجہتی کونسل کے نائب صدر مقرر کیے گئے، جو بھی عہدہ اور ذمہ داری انھیں سپرد کی جاتی، اسے محنت، قابلیت اور دیانت داری سے انجام دیتے اور نیک نامی حاصل کرتے۔
نشتر صاحب ایک خوش عقیدہ مسلمان اور بزرگان دین کے بڑے متعقد تھے، مزاروں پر بھی حاضری دیتے، صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، تلاوت قرآن میں ناغہ نہ کرتے، حج کا فریضہ بھی ادا کیا تھا، گزشتہ سال لکھنو کی تقدس حج کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انھوں نے جو پرمغز اور دلنشین تقریر کی اس سے لوگ بہت متاثر ہوئے، اس سے ان کی گہری مذہبیت کا بھی اندازہ ہوا، مسلمانوں کے مخصوص مسائل سے بھی دلچسپی لیتے اور اس کے لیے جرأت و بے باکی سے آواز بلند کرتے، وہ اپنی نیکی، شرافت، وضعداری اور انسانیت دوستی کی وجہ سے ہر طبقہ میں مقبول تھے، دوسروں کی مدد کرکے خوش ہوتے، بڑے عہدوں پر فائر ہونے کے باوجود عوام سے بھی برابر رابطہ قائم رکھتے، راقم سے ملاقات ہوتی تو بڑے تپاک سے ملتے...