Sehrish Khan; Sajal Maqsood
Madiha Jalil
University of Management and Technology
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2012
Completed
84 .
Engineering
English
Report presented in partial requirement for B.Sc. Degree Advisor: Madiha Jalil; EN; Call No: TP 629.895416 SEH-V
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713162778
ہم بھی ہوتے ہیں کہ عشاق جہاں ہوتے ہیں
ہم سے آزاد منش اور کہاں ہوتے ہیں
تم نے جانا ہے تو پلکوں پہ ستارے کیوں ہیں
فیصلے ضبط کے یوں سب پہ عیاں ہوتے ہیں
جب تلک سانس ہے اک آس لگی ہے ہمدم
سانس کی ڈور جو ٹوٹے تو زیاں ہوتے ہیں
میں مقید ہوں تری چشم کے ایوانوں میں
حوصلے اڑنے کے بھی مجھ سے کہاں ہوتے ہیں
تم ہو دھڑکن مرے سینے میں مچلتے دل کی
خون میں ایسے جنوں زاد رواں ہوتے ہیں
مال و دولت سے فضاؔ ان کو غرض کچھ بھی نہیں
عشق والوں کے الگ سود و زیاں ہوتے ہیں