Farah Yasser
Muhammad Mahmood Shah Khan
University of Management and Technology
MSc
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2014
Completed
87 . CD
Management & Auxiliary Services
English
Report presented in partial requirement for M.Sc degree Advisor: Muhammad Mahmood Shah Khan; EN; Call No: TP 658.15 FAR-I
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713273776
پروفیسر قیام الدین احمد صاحب مرحوم
(ڈاکٹر جاوید علی خاں)
پروفیسر قیام الدین احمد مرحوم ملک کے ممتاز مورخ اور مشہور عالم و محقق تھے، ۲۷؍ اگست ۱۹۹۸ء کو ان کا انتقال اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا، اس وقت وہ خدا بخش لائبریری پٹنہ کے ایک سمینار کے لیے اپنا مقالہ ٹائپ کررہے تھے جو آزادی کی گولڈن جبلی تقریبات کے سلسلے میں جامعہ ہمدرد دہلی میں ہونے والا تھا۔
ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی تاریخ اور انیسویں صدی کا ہندو مسلم معاشرہ ان کا خاص موضوع تھا، اس پر ان کی نظر وسیع تھی۔ بہار میں ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی تاریخ نویسی کی روایت کی بنیاد شاد عظیم آبادی اور ونایک پر شاد نے ڈالی تھی جس کو سرجدوناتھ سرکار نے پروان چڑھایا اور پدم شری پروفیسر سید حسن عسکری نے نقطۂ عروج تک پہنچایا، پروفیسر قیام الدین اسی سلسلہ کی آخری کڑی تھے، ان کی وفات سے جو خلا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل معلوم ہوتا ہے۔
ملک و قوم کی بے لوث خدمت اور آزادی وطن کی تحریک میں علمائے صادق پور کے کارنامے اظہر من الشمس ہیں، مرحوم قیام الدین کا تعلق اسی عظیم اور مقدس خانوادے سے تھا، حضرت سید احمد شہیدؒ کی تحریک اصلاح و جہاد میں بھی اس خاندان کے بزرگوں نے بڑے جوش و خروش اور نہایت عزم و استقلال سے حصہ لیا تھا۔
مرحوم کے اجداد میں مولانا احمد اﷲ صاحب اور کئی لوگوں کو ابنالہ مقدمات کے سلسلہ میں کالے پانی کی سزا ہوئی۔ موجودہ صدی کے اوائل میں اس خاندان کے افراد کا رجحان مغربی تعلیم کی طرف ہوگیا۔ پروفیسر قیام الدین احمد صاحب کے دادا ڈاکٹر عظیم الدین احمد عربی کے مشہور فاضل اور اردو کے معروف شاعر و نقاد تھے، انہوں نے سر محمد اقبال کے...