Zahra Naz
Aadil Zia Khan
UMT. Department of Industrial Engineering
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2014
Completed
71 . CD
English
Report presented in partial requirement for B.Sc degree in industrial engineering Advisor: Aadil Zia Khan; EN; Call No: TP 005.74076 ZAH-S
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713304704
محنت میں عظمت
محنت میں عظمت سے مراد یہ ہے کہ کام کر کے ،دست و باز وکو با مقصد متحرک کر کے، قلوب و اذہان کو طمانیت بخشتے ہوئے حصولِ عظمت کی خاطر جہد مسلسل کرنا، گورا ہو، کالا ہو، پست ہو، طویل القامت ہو، دُبلا پتلا ہو یا لحیم شحیم ہو، یہودی ہو، نصرانی ہو یا ٓتش پرست، الغرض جس مسلک یامشرب سے منسلک ہواس بات کا وہ ضرور معترف ہے کہ اگر کوئی عظمت، آن اور تفوق کے سہرے کو اپنے سر پر سجانا چاہتا ہے تو وہ صرف اور صرف محنت سے ہی ایسا کر سکتا ہے۔
فرمانِ باری تعالیٰ ہے ’’انسان کے لیے وہی کچھ ہے جس کے لئے وہ کوشش اور محنت کرتا ہے‘‘بنی نوع انسان کی تاریخ کے اوراق کا اگر مطالعہ اورمشاہدہ کریں تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جن سلف صالحین اور نابغۂ روز گار ہستیوں نے نام پیدا کیا وہ شب و روز محنت و مشقت کی چکی میں پستی رہیں۔ اقبال نام کے ہزاروں ہوں گے لیکن علامہ اقبال رحمۃاللہ علیہ ایک ہی ہے۔ اسی طرح غزالی رحمۃ اللہ علیہ ، رازی رحمۃ اللہ علیہ نفیسی رحمۃاللہ علیہ جیسے زعماء جو آسمان علم و دانش پر آفتاب و ماہتاب بن کر چمکے یہ سب ان کی محنت لگن ، کاوش اور انتھک جد و جہد کا نتیجہ تھا۔ محنت شاقہ اور جذبہ صادق ہوتو کہساروں سے بھی جوئے شیر نکالی جاسکتی ہے۔
نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا
سو بار جب عقیق کٹا تب نگیں ہوا
حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کی حدیث پاک ہے کہ’’ حلال روزی کمانے والا ( محنت کر نیوالا ) اللہ تعالیٰ کا دوست ہوتا ہے۔‘‘ نماز پنجگانہ ایک اہم عبادت ہے، ز کوٰ ۃ ارکان اسلام سے ایک اہم رکن ہے، حج ایک اہم عبادت...