Ayesha Khalid; Ammar Saeed; Gull-E-Iram
Khurram Khan
UMT. Department of Computer Science
MCS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2014
Completed
161 . CD
English
eport presented in partial requirement for MCS degree Advisor: Khurram Khan; EN; Call No: TP 005.7434 AYE-W
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676713309360
اُمّیدبنو،تعمیر کرو سب مل کر پاکستان کی
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امّا بعد فاعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
معزز اسا تذہ کرام اور میرے طالب علم ساتھیو!
آج مجھے جس موضوع پر لب کشائی کا موقع فراہم کیا گیا ہے وہ ہے:’’اُمّیدبنو،تعمیر کرو سب مل کر پاکستان کی‘‘
صدرِذی وقار!
امید مایوسی کو جڑ سے کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔ قنوطیّت ا ور نا امیدی کی فضاء میں نشوونما پانے والا شجرکبھی بارآور ثابت نہیں ہوتا، امید ا یک نوید ِجاں فزا ہے، اُمید کی کرن ظلمت کدہ جہاں میں نور ثابت ہوتی ہے، امید کے سہارے چلنے والاشخص کبھی نہ کبھی در منزل پرضرور دستک دیتا ہے۔
صدرِمحفل!
پاکستان ہمارا ملک ہے، پاکستان ہمارا وطن ہے، پاکستان ہماری پیاری سرزمین ہے، پاکستان ہماری جنت ہے، پاکستان کا ہر ذرّہ ہمیں جان سے بھی زیادہ پیارا ہے، پاکستان کے گل وگلستان پاکستان کے صحرا اور ریگستان ، پاکستان کے کھیت اور کھلیان ، پاکستان کے مزدور اور اور دہقان یہ سب ہمارے ہیں۔
صدرِذی وقار!
اس کی جامعات ہمیں زیورِ تعلیم سے مزیّن کرتی ہیں، اس کے محراب وممبرسے ہمارے لیے وعظ و نصیحت کی صدائیں بلند ہوتی ہیں ، اس کے کھیت وکھلیان ہمارے لئے رزق وافر کا انتظام و انصرام کرتے ہیں، اس کی عدالتیں ہمارے لیے انصاف کا بندوبست کرتی ہیں اس کے گلستان و چمنستان ہمارے لیے نکہت و باد بہاری کا سامان بہم پہنچاتے ہیں۔
جنابِ صدر!
تاجر ایماندار ہو گا تو تجارت معیاری ہوگی، منصف مجسمہ خلوص ہوگا تو عدالت کی کرسی اقربا پروری اور رشوت ستانی کی گرد سے صاف ہوگی ، واعظ وخطیب جب صاحب علم و عمل ہوگا تو محراب وممبر سے بلند ہونے والی آواز یں پُر تاثیر ہوںگی ، باغبان کی نیت ٹھیک ہوگی تو گلشنِ...