Asim Usman Abdul Aziz Bhatti
Abdul Aziz Bhatti
UMT, School of Science and Technology
MS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2008
Completed
69 . CD
English
Report presented in partial requirement for MS degree in computer science Advisor: Abdul Aziz Bhatti; EN; Call No: TP 004.22 ASI-E
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 22:56:12
1676713345912
سید اطہر حسین آئی ۔ اے ۔ ایس
جناب سیٹھ عبدالعزیز انصاری صاحب کا غم ابھی تازہ ہی تھا کہ دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے ایک اور بہت معزز اور باوقار رکن جناب سید اطہر حسین صاحب آئی۔اے۔ایس بھی رحلت فرماگئے، اناﷲوانا الیہ راجعون۔
وہ یکم مارچ ۱۹۲۰ء کو پیدا ہوئے اعلیٰ تعلیم کے لیے الٰہ آباد یونیورسٹی میں داخل ہوئے، اور ایم۔ایس۔سی کی ڈگری لینے کے بعد ۱۹۴۲ء میں سرکاری ملازمت میں آگئے، ڈپٹی کلکٹری سے ترقی کر کے آئی۔اے۔ایس ہوئے اور حکومت اترپردیش کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، تقریباً سات برس تک مرکزی حکومت سے وابستہ رہے، ملازمت کے دوران مصر و امریکہ کے سفر بھی کیے، آخر میں ریاستی حکومت کے سکریٹری کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوکر فیض آباد میں مستقل طور پر قیام پذیر ہوگئے تھے کہ یہیں ۲۰ دسمبر کو قلبی عارضہ میں انتقال ہوگیا، والبقاء ﷲ وحدہ۔
جناب سید اطہر حسین صاحب نے سرکاری ملازمت کی گوناگوں مشغولیتوں کے باوجود تحریر و تصنیف کا مشغلہ بھی جاری رکھا، اور انگریزی اور اردو میں اسلام کے مختلف پہلوؤں پر چھوٹی بڑی درجنوں کتابیں یاد گار چھوڑیں، شعر و سخن کا بھی عمدہ ذوق تھا، اس کی ابتداء رفیقہ حیات کی غمناک موت سے ہوئی، وہ بڑے زودگو تھے، بہت جلدان کی غزلوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے، پھر نعتیہ اور مذہبی شاعری کی طرف متوجہ ہوئے، بڑے اچھے مترجم بھی تھے، متعدد اہم دینی کتابوں کے ترجمے انگریزی میں کئے ، انتقال سے ایک ماہ قبل جناب سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم کی کتاب ’’اسلام میں مذہبی رواداری‘‘ کا انگریزی ترجمہ مکمل کر کے دارالمصنفین بھیجا، ان کو ترجمہ پر حیرت انگیز قوت تھی، ۸۲ء میں وہ کسی سرکاری کام سے دہلی گئے تھے، اسی زمانہ میں ہمدرد نگر میں بین الاقوامی قرآن کانگریس ہورہی تھی، اپنی دلچسپی کی وجہ سے...