Touqeer, Muhammad
UMT. Department of Industrial Engineering
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2016
Completed
52 . 1 CD
Manufacturing
English
; Call No: TP 670.423 TOU-H
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713527760
ڈاکٹرمحمد زبیر صدیقی
علمی اور اسلامی حلقے ڈاکٹر محمد زبیر صدیقی سے خوب واقف ہیں، ان کا عربی زبان اور اسلامی علوم کا مطالعہ بہت وسیع تھا۔ ان کے مقالات اور کتابیں اہلِ علم کے حلقہ میں قدر کی نظر سے دیکھی جاتی تھیں، تدوین حدیث پر ان کی کتاب السیر الحثیث بڑی محققانہ سمجھی جاتی ہے، تصنیف و تالیف کے ساتھ ان کی زندگی کا بڑا حصہ تعلیم و تدریس میں گزرا، پہلے کئی برس لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ عربی سے وابستہ رہے، پھر کلکتہ چلے گئے، اور تقریباً ۳۳ سال تک اسلامی تاریخ و تہذیب اور عربی و فارسی زبانوں کی تدریس و تحقیق میں مصروف رہے، عرصہ تک مدرسۂ عالیہ کے صدر، ایشیاٹک سوسائٹی کے نائب صدر اور ملک کی بہت سی یونیورسٹیوں اور علمی اداروں کے رکن بھی رہے، افسوس کے ۱۸؍ مارچ کو علم کا یہ چراغ گل ہوگیا، اﷲ تعالیٰ انہیں اپنی رحمتوں اور نوازشوں سے سرفراز فرمائے، اور ان کے عزیزوں، دوستوں اور شاگردوں کو صبر عطا فرمائے، اور ان کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (عبد السلام قدوائی ندوی، اپریل ۱۹۷۶ء)
ڈاکٹر محمد زبیر صدیقی
( پروفیسر مسعود حسن)
ایتھا النفس اجملی جزعا اِن ماتخذرین قد وقعا
اوس بن حجر کا یہ شعر سیکڑوں بار پڑھا ہوگا، لیکن استاذ محترم ڈاکٹر محمد زبیر صدیقی کی وفات ہوئی تو معلوم ہوتا تھا کہ شاعر نے اسی موقع کے لئے کہا ہے۔
ڈاکٹر صاحب ایک متبحر عالم قرآن و حدیث کے بالغ نظر نکتہ شناس وسیع النظر محقق، تجربہ کار ماہر تعلیم، بے مثل، استاد اور بلند مرتبت اور پروقار شخصیت کے انسان تھے۔
مرحوم بیماری اور کبرسنی کی وجہ سے بے حد کمزور ہوگئے تھے، اور کئی سال سے خانہ نشین تھے، گزشتہ سال اپریل میں ان کی حالت ایسی تشویش ناک ہوگئی تھی کہ نرسنگ ہوم میں داخل کرنا پڑا،...