Usman Masud
Ahmed Siddiqi
UMT. School of Professional Advancement
MS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2016
Completed
161 . CD
Management & Auxiliary Services
English
Advisor: Ahmed Siddiqui; Call No: TP 658.404 USM-R
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713582424
قافلہ کا آخری مُسافر
نواب وقارالملک مرحوم
علم والے علم کا دریا بہا کر چل دیئے
واعظانِ قوم سوتوں کو جگا کر چل دیئے
کچھ سخنور تھے کہ سحر اپنا دکھا کر چل دیئے
کچھ مسیحا تھے کہ مردوں کو جلا کر چل دیئے
. نواب محسن الملک کی وفات پر ہم نے تدبر و سیاست کا ماتم کیا، مولانا نذیر احمد کے مرنے پر سحر نگاری اور بزم آرائی کا مرثیہ پڑھا، مولانا شبلی کی موت پر ہم نے علم کے فقدان پر نوحہ کیا، لیکن نواب وقارالملک کی رحلت پر ہم قوم کا ماتم کرتے ہیں اور الوالعزمانہ اخلاق کی گم شدگی پر فریاد۔
یہ ہستی گراں مایہ جس نے ہماری دنیا کو ۲۷، جنوری ۱۹۱۷ء میں الوداع کہا، ہمارے کارفرما قافلہ کا آخری مسافر تھا، اس کے بعد وہ دور جو انقلاب ہند کے بعد شروع ہوا تھا ختم ہوگیا، وہ دور جو انگریزی کالجوں کی کائنات نہیں، بلکہ بوریا نشین مدارس کا نتیجہ تھی، گزرگیا، وہ دور جو قدیم تعلیم اور قدیم اخلاق کے دنوں کو پیش کرتا تھا، منقطع ہوگیا، یعنی آئندہ ہماری قسمت کے مالک عربی مدارس کے شملے نہ ہونگے، بلکہ انگریزی درسگاہوں کے ہیٹ ہونگے، اب مشرق، مشرق کی قومیت پر حکومت نہیں کرے گا، بلکہ مغرب، اب لیڈری اور رہبریٔ جمہور کے لئے جوش دل اور اخلاص عمل ضروری نہ ہوگا بلکہ صرف ایک کامیاب عہدہ اور ایک عمدہ سوٹ فیا ویلاہ علی فقید الاسلام ویا خیباہ للمسلمین۔
مرحوم کو سب سے پہلے میں نے دارالعلوم ندوہ میں دیکھا، غالباً ۱۹۰۳ء یا ۱۹۰۴ء میں، پست قد، فربہ جسم، چھوٹی گردن، کچی پکی لمبی داڑھی، سرگھٹا ہوا اور سر پر ایک ترکی...