Quratulain Jamil
UMT. Institute of Clinical Psychology
MS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2017
Completed
56 . CD
Medicine & Health
English
; Call No: TP 616.8582 QUR-G
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713670218
اردو افسانہ(قیام پاکستان سے پہلے )
مختصر افسانے کا آغاز امریکہ میں ہوا مغرب میں جدید افسانے کا بانی ’’ایڈگرایلن پو ‘‘کو مانا جاتا ہے۔ اردو ادب میں افسانہ کی ابتداء بیسویں صدی کی پہلی دہائی میں ہوئی مگر اردو کے اولین افسانہ نگار کا تعین کرنا ایک مشکل اور اختلافی کام ہے۔ مختلف ناقدین اور محققین اردو کے اولین افسانہ نگاروں کے طور پر پریم چند ، سجاد حیدر یلدرم اور راشد الخیری کا نام لیتے ہیں۔محمد اشرف اردو کا پہلاافسانہ نگار پریم چند کو قرار دیتے ہیں جبکہ بعض محققین علامہ راشد الخیری کو اردو کا پہلا افسانہ نگار قرار دیتے ہیں۔اردو میں مختصر افسانے کا آغاز پریم چند کے ہا تھوں ہوا اور یہی اس کے میر کارواں کہلائے۔ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کے مطابق اردو کے پہلے افسانہ نگار پریم چند نہیں بلکہ سجاد حیدر یلدرم تھے۔ان کے مطابق اردو کا پہلا افسانہ پریم چند کا’’ انمول رتن ‘‘ نہیں بلکہ یلدرم کا’’نشہ کی پہلی ترنگ ہے۔‘‘ جبکہ ڈاکٹر صغیر افراہیم اس نظریے کی تردید کر تے ہوئے کہتے ہیں:
’’سجاد حید ر یلدرم کے افسانے’’ مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ‘‘ اور ’’نشہ کی پہلی ترنگ ‘‘ ان کے طبع زاد افسانے نہیں بلکہ ترکی اور انگریزی افسانوں کے تراجم ہیں۔‘‘(9)
اس میں کوئی شک نہیں کہ پریم چند اور سجاد حیدر یلدرم اردو افسانے کے دو اہم ستون ہیں۔ پریم چند نے افسانے میں حقیقت نگاری کو فروغ دیا۔ اردو افسانہ میں سب سے اہم روایت حقیقت نگاری کی ہے اوریہ روایت پریم چند اور ان کے معاصرین کے ہاں ہی ملتی ہے۔جب پریم چند کی حقیقت نگاری کو فروغ ملا تواس دور میں رومانوی تحریک کا بھی آغاز ہوا۔ رومانوی تحریک کے بانی سجاد حیدر یلدرم ہیں۔ یلدرم نے اردو افسانے میں رومانویت کو فروغ دیا۔اس کے علاوہ مجنوں گورکھ...