Muhammad Umar Abbas, Shaheer Ahmed, Usama Liaquat Basraa and Muhammad Absar Nasir
UMT. SE. Department of Electrical Engineering
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2017
Completed
44 . CD
Engineering
English
; Call No: TP 621.877 PLC-
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676713687171
پروفیسر رشید الظفر مرحوم
گزشتہ ماہ یہ افسوسناک خبر ملی کہ جامعہ ہمدرد دہلی کے لائق وائس چانسلر پروفیسر رشید الظفر کا انتقال ایک حادثہ میں ہوگیا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ وہ سعودی عرب کے سفر پر تھے، جہاں ریاض اور ظہران کی شاہراہ پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور اس طرح یہ سفر ان کے لیے سفرِ آخرت بن گیا۔
وہ مسلم یونیورسٹی کے قابل فخر طالب علم تھے، ان کے والد پروفیسر حفیظ الرحمن بھی اسی یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے ممتاز اساتذہ میں تھے، انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، خاص مضمون اسٹرکچرل انجینئرنگ تھا، اس میں بیرون ملک کی دانش گاہوں سے بھی استفادہ کیا اور اعلیٰ سندیں حاصل کیں، معلم و متعلم کی حیثیت سے ان کی زندگی قابل رشک اور مثالی رہی، صرف ۳۱ سال کی عمر میں وہ مسلم یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کے پروفیسر ہوگئے، بعد میں انہوں نے اس موضوع پر بین الاقوامی شہرت و مقبولیت حاصل کی، چنانچہ ظہران کی پیٹرولیم یونیورسٹی میں جہاں عالم اسلام کے ممتاز ترین ماہرین فن کو یکجا کرنے کی سعی کی جاتی ہے ان کا بحیثیت پروفیسر تقرر ہوا اور وہاں انہوں نے برسوں نہایت خوبی سے تعلیم و تدریس کے فرائض انجام دیے، چند برس قبل جب دہلی میں ہمدرد یونیورسٹی کی شکل میں محترم جناب حکیم عبدالحمید دہلوی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا تو حکیم صاحب کی جو ہرشناس نگاہ ان پر پڑی اور وہ اس جامعہ کی وائس چانسلری کے عہدہ پر فائز ہوئے اور اپنی جانکاہی و جاں سوزی، خاموش خدمت اور مسلسل جہد و عمل سے نہایت قلیل مدت ہی میں بڑی نیک نامی حاصل کی، اپنی مادر علمی مسلم یونیورسٹی کے اعلیٰ مقاصد سے ہمیشہ خاص ربط و تعلق رکھا اور جب بھی اس پر کوئی آنچ آئی تو...