Muhammad Shahzaib Khan, Ali Raza, Aqsa Nawaz and Talha Asif
UMT. Department of Software Engineering
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
85 . CD
English
Eng; Call No: TP 005.74693 ECO-
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676713901104
5۔ معاشرتی اصلاح میں خانقاہوں کا کردار
جرائم کے انسداد اور ماحول کی پاکیزگی کےلئے ایک نہایت ہی مناسب تدبیر ، تزکیہ نفس ہے۔اللہ تعالی ٰنے انسان کو سیدھے راستے پر چلانے کے لیے انبیا ئے کرام کا جو سلسلہ درجہ بدرجہ چلایا ۔اس کی بڑی وجہ بھی انسانی ذات کی اصلاح، اس کےقلب ودماغ کی صفائی اور زندگی گزارنے کی بنیادی مہارتوں سے اسے آراستہ کرنا تھا۔ ہر پیغمبر کا یہ بنیادی فرض رہا ہے کہ وہ انسانوں کی اصلاح کرے، ان کی کمزوریوں کو دور کرنے کی سعی کرے اور انھیں معاشرے کا مفید شہری بناتے ہوئے اپنے اللہ کا تابع فرمان بنائے تاکہ انسان دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو۔
قرآن مجید کے مطالعہ سے معلوم ہوتاہے کہ انسان کے تزکیہ کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں بلکہ خود اس کے اپنے اوپر عائد ہوتی ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو نہ صرف خیر و شر کی تمیز دی ہے ،بلکہ انبیاءو رسل کا فریضہ بھی اللہ تعالیٰ نے یہی بیان فرمایا ۔ قرآن مجید میں تزکیہ نفس کے بارے میں ارشاد ربانی ہے
﴿وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ﴾417
"وہ انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دے اور ان کا تزکیہ نفس کرے۔ "
رسول اللہ ﷺ کی بعثت کے مقاصد قرآن نے جو بیان کئے ہیں ان میں تلاوت آیات ا ور تعلی کتاب کے بعد تزکیہ نفوس کاذکر ہے ۔تزکیہ نفس میں جہاں دلوں کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ اللہ سےاپنے تعلق کو درست کر لیں وہاں ان کے تزکیہ کی یہ بھی ایک صورت ہے کہ ایک آدمی کو جن جن چیزوں سے واسطہ پڑتا ہے یا جن لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے، وہ اپنے اندران کے حق کی ادائیگی اوران سے درست تعلقات کی تڑپ پیدا کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے یہ دونوں کام...