Ajwa Khawar Khan
UMT. School of Systems and Technology
MS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
73 . CD
English
School of Systems and Technology; English; Call No: TP 005.74371272 AJW-A
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676714031843
پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی مرحوم
ہم کو ابھی تک اپنے ملک کے علماء اور محققین کی پوری قدر نہیں ہوئی، کیسے افسوس کی بات ہے کہ ہماری قوم اور ملک کے ایک نامور محقق پروفیسر حافظ محمود خان شیرانی کا انتقال ۱۶؍ فروری ۱۹۴۶ء کو ٹونک میں ہوگیا، اور ہم میں سے بہتوں کو اس کی خبر نہیں ہوئی۔
شیرانی مرحوم کا وطن ٹونک تھا، شیرانی پٹھان تھے، اور ان کو اپنے پٹھان ہونے پر فخر تھا، ٹونک ہمیشہ سے علماء اور محققین کا مقام رہا، وہاں کا نادر کتب خانہ اکثر محققوں کو اپنی طرف کھینچ کر لے جایا کرتا ہے، اور شیرانی کا تو وہ وطن ہی تھا، شیرانی صاحب کی انگریزی کی استعداد پوری تھی، فارسی کی تعلیم متوسط اور عربی کی معمولی مگر ان میں تحقیق و تلاش کا مادہ فطرۃً تھا، تاریخ اور خصوصاً تاریخ ادب سے ان کو بے حد شغف تھا، تاریخ کے ذوق سے ان کو کتبوں اور سکون کا شوق تھا، اسی شوق سے وہ لکھنؤ بھی آتے تھے، اور چونکہ ہمارے مدرسہ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے درس اول و شیخ الحدیث مولانا حیدر حسن خان صاحب مرحوم بھی ٹونکی تھے، اس تعلق سے وہ کبھی کبھی ہمارے مدرسہ میں بھی ٹھہرتے تھے اور اسی واسطہ سے میری ان کی ملاقات ہوئی، اور اس کے بعد جب وہ لاہور تھے، تو کئی بار ملنا ہوا۔
مرحوم کا سال پیدایش ۱۲۹۸ھ ہے، عمر قریباً سرسٹھ برس تھی ۱۹۰۴ء میں اسکول کی تعلیم چھوڑ کر بیرسٹری کے لیے لندن گئے، جہاں سے والد کی وفات پر ۱۹۰۶ء میں واپس آئے، پھر فوراً واپس گئے، اور ۱۹۱۴ء میں واپس آئے، بیرسٹرتو نہیں ہوئے، مگر قلمی کتابوں کا شوق پید اہوگیا، پیرس کے قومی کتب خانہ میں تین ماہ مصروف رہے، اور وہیں بعض فرانسیسی اہل علم کے ساتھ مل کر...