Robina Abdul Qadir = روبینہ عبد القادر
UMT. Sirat Chair
Mphil
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2018
Completed
215 . CD
Islam
English
Sirat Chair; Urdu; Call No: TP 297.63076 ROB-P
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676714038835
مولانا کوثر نیازی
گذشتہ ماہ اخباروں سے یہ معلوم کر کے بڑا صدمہ ہوا کہ پاکستان کے مشہور عالم و مصنف، ادیب و شاعر اور سیاست داں مولانا کوثر نیازی کا انتقال دماغ کی شریان پھٹ جانے سے ہوگیا، اناﷲوانا الیہ راجعون۔
وہ ۱۹۳۴ء میں میانوالی پنجاب میں پیدا ہوئے، طالب علمی کا زمانہ پریشانی میں گزرا مگر ان کے حوصلے بلند رہے، تعلیم سے فراغت کے بعد قومی اشغال سے ان کا شغف بڑھا، ایک زمانے میں جماعت اسلامی کے سرگرم رکن رہے۔ اس سے علیحدگی کے بعد جناب ذوالفقار علی بھٹو سابق وزیر اعظم پاکستان کی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور ۱۹۷۰ء میں سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے، ۱۹۷۲ء میں وزیر اعظم مسٹر بھٹو نے انہیں امور مذہبی و اطلاعات و نشریات کا وزیر بنایا۔ موجودہ وزیر اعظم مسز بے نظیر بھٹو نے انہیں اسلامی کونسل کا چیرمین مقرر کیا تھا۔
صحافت و خطابت کے میدان میں بھی وہ اپنے جوہر دکھاتے رہے۔ بڑے اچھے مقرر اور خطیب تھے، کئی برس تک لاہور، سے ہفت روزہ ’’شہاب‘‘ نکالتے رہے اور کئی علمی و دینی کتابیں یاد گار چھوڑیں۔ ان کی کتابوں، اسلام ہمارا دین، بصیرت، بنیادی حقیقتیں اور آئینہ تثلیث کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، آخر الذکر کتاب اس وقت لکھی گئی جب پاکستان میں عیسائی مشنریاں ناواقف مسلمانوں کو عیسائی بنانے میں سرگرم تھیں، یہ کتاب دراصل اسلام کی عیب جوئی کرنے والے عیسائی مبلغین کے لیے ایک آئینہ ہے جس میں عیسائیت کے اصلی خط و خال نمایاں ہوگئے ہیں۔ بھٹو حکومت کے خاتمہ کے بعد انھوں نے ’’اور لائن کٹ گئی‘‘ کے نام سے جو کتاب لکھی تھی اس میں اس کا ذکر ہے کہ فوجی انقلاب کیسے آیا؟ مولانا کی تحریر و تصنیف کی ایک خوبی روانی اور شگفتگی بھی ہے۔
مولانا کوثر نیازی ہندوستان اور پاکستان...