Aqib Hafeez
Umt. School of System and Technology. Department of Computer Science
BS
University of Management and Technology
Private
Lahore
Punjab
Pakistan
2019
Completed
55 . CD
English
School of System and Technology; English; Call No: TP 005.74364126 AQI-Z
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676714253741
پروفیسر سینتی کمار چٹرجی
گزشتہ مئی میں ملک کے مشہور ماہر لسانیات پروفیسر سینتی کمار چٹرجی کی وفات سے ایک عظیم علمی سانحہ ہوا، بنگال میں رابندرناتھ ٹیگور کے بعد ان ہی کی علمی شخصیت اُبھری، انھوں نے رابندرناتھ ٹیگور کے ساتھ رہ کر نہ صرف تربیت پائی، بلکہ ان کی شانتی نکیتن یونیورسٹی کی تاسیس میں ان کا بھی حصہ تھا، بنگال کے اس فلسفی شاعر نے ان کی جوانی ہی میں ان کی قدر کرنی شروع کردی تھی اور اپنی ایک کتاب ان کے نام سے معنون بھی کیا اور ان کو بھاشا اچاریہ کا خطاب دیا، جس کے معنی زبانوں کا پیشوا ہے، اس خطاب کے وہ مستحق تھے، وہ بنگال، سنسکرت، ہندی، پراکرت، فارسی، انگریزی، فرانسیسی، آئرش، گوتھک اور خدا جانے کتنی زبانیں جانتے تھے۔
کلکتہ اور لندن سے ڈگریاں حاصل کرکے یونیورسٹی میں ایک استاد کی حیثیت سے مقرر ہوئے، یہاں رہ کر انھوں نے جو شاندار کارنامے انجام دیئے، ان پر یونیورسٹی ہمیشہ ناز کرتی رہے گی، ہندوستان اور ہندوستان سے باہر کوئی علمی اعزاز ایسا نہ تھا جس سے وہ سرفراز نہیں کئے گئے، رابندر ناتھ ٹیگور کے ساتھ ملایا، سماترا، جاوا، بالی اور تھائی لینڈ گئے، تو وہاں ہندوستانی آرٹ اور کلچر پر ان کے لکچر بہت مقبول ہوئے، جس کے بعد علم و زبان کی تمام بین الاقوامی کانفرنسوں میں مدعو ہونے لگے، اسی سلسلہ میں بلجیم اور کوپن ہیگن کا سفر کیا، یونسکو کے علمی اجتماعات میں شرکت کے لئے کئی بار پیرس بلائے گئے، بیروت میں عربی و فارسی کی علمی و لسانی کانفرنس ہوئی تو وہاں خاص طور پر مدعو ہوئے، کلکتہ یونیورسٹی کی طرف سے اٹلی، برطانیہ، ہالینڈ اور ترکی کے تعلیمی حالات کا مطالعہ کرنے کے لئے بھیجے گئے، پن سلونیا یونیورسٹی کے وزیٹنگ پروفیسر بھی مقرر ہوئے، امریکہ کے قیام میں کولومبیا...