محمد اکرام
شفیق انجم
Mphil
Allama Iqbal Open University
Public
Islamabad
Pakistan
2017-2013۔
Completed
273ص.
Biography
Urdu
Call No: 928.91439 ا ک ک; Publisher: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676714591964
حکیم محمد سعید دہلوی آف ہمدرد دواخانہ پاکستان کی شہادت
کس قدر ظالم ہاتھ تھے اور کس قدر درندہ صفت دل کا وہ انسان نہیں حیوان رہا ہوگا جس نے فرشتہ صفت ہستی، غریب انسانوں کامسیحا، ملک وملت کاخیرخواہ ،پوری انسانیت کی فلاح وبہبود گی چاہنے والا،شرافت کاپیکر مجسم، حکیم محمدسعید دہلوی پر گولیاں چلا کر آن کی آن میں ان کو شہید کردیا۔اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
جیسے ہی یہ خبر عوام الناس تک پہنچی کہ کراچی پاکستان میں ہمدرد دواخانہ کے مطب سے فراغت کے بعد جب حکیم محمد سعید دہلوی اپنی کار میں بیٹھنے لگے تو کچھ نامعلوم درندوں نے ان پر اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کردیں جس سے وہ ان کاڈرائیور اورتین ان کے ہمراہ اصحاب موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔غم وصدمہ میں ڈوب گئے۔ اوران سب کے منہ سے ایک چیخ نکل پڑی کہ ہائیں یہ کیا ہوگیا، کیاشرافت وانسانیت کابھی قتل ہونا شروع ہوگیا ہے۔ حکیم محمدسعید دہلوی شرافت انسانیت کی جیتی جاگتی تصویر تھے، وہ بڑے وضعدار انسان تھے انہوں نے دوسروں کے آرام کے لیے اپناآرام چھوڑدیا تھا۔ان کامقصدِحیات صرف اور صرف بنی نوع آدم کی خدمت کرناتھا اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے وہ انسانیت کی فلاح وبہبودگی کے کاموں ہی میں اپنے کولگائے ہوئے تھے۔
تقسیم سے پہلے وہ اوران کے برادر معظم ملک وملت کی نادررِ روزگار ہستی حکیم عبدالحمید دہلوی حفظہ اﷲ تعالیٰ متحدہ ہندوستان میں اپنے عظیم الشان کارناموں کی بدولت مشعل راہ تھے۔ مجھے ان کی وہ صحبتیں یادہیں جب قبلہ ابّا جان حضرت مفکر ملّت مفتی عتیق الرحمان عثمانیؒ اوران کے مخصوص احباب حضرت قاضی سجاد حسینؒ مولانا سعیداحمداکبرآبادی،مجاہد ملّت حضرت مولانا حفظ الرحمن وغیرہم کی قربت میں حکیم عبدالحمید صاحب دہلوی اوران کے برادرِ خوردحکیم محمدسعید دہلوی بڑے سے بڑے مسائل پرتبادلۂ خیال کرکے ان کے حل وتدارک کے لیے مستعد عمل...