Tahira Naz
Muhammad Idrees
Department of Economics, QAU
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2015
Completed
70
Economics
English
Call No: DISS / M.Phil / ECO/ 782
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676714967938
ارضِ اقبال آفاقیت کے آئینے میں‘‘ڈاکٹر نصیر احمداسد کے مختلف تحقیقی و تنقیدی نوعیت کے مضامین پر مشتمل کتاب ہے۔بیشتر مضامین مختلف تحقیقی و تنقیدی رسائل کی زینت بن چکے ہیں۔ اُنھوں نے جن جن شخصیات پر قلم اٹھایا ہے،ان کے بارے میں معلومات کا ایک ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔جہاں جہاں ضرورت محسوس کی ہے اپنی ناقدانہ رائے کا اظہار بھی بڑی خوب صورتی سے کیا ہے۔
مَیں نے ڈاکٹر نصیر احمد اسدکے مزاج میں ایک خاص بات محسوس کی ہے کہ وہ اپنے کام سے نہایت مخلص ہیں اور اپنی دُھن میں علمی خدمات میں ہمہ وقت مصروف نظر آتے ہیں۔ان کے اسلوب کی سادگی اور روانی بات کو بوجھل نہیں ہونے دیتی۔ ان مضامین کے مطالعہ سے قاری نہ صرف مختلف شخصیات سے متعارف ہوتا ہے بلکہ ان کی علمی خدمات سے بھی ایک حد تک مستفید ہوتا ہے۔
’’مولوی فیروز الدین ڈسکوی‘‘ اور’’مولوی ابراہیم میر سیالکوٹی‘‘ والے مضامین میں مذکورہ شخصیات سے متعلق عمدہ معلومات جمع کی گئی ہیں۔ان شخصیات کے تعارف کے ساتھ ساتھ ان کی علمی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔اسی طرح ’’سیالکوٹ میں اردو شاعری کا ارتقا‘‘ اور’’ریاض حسین چودھری ایک نعت گو شاعر‘‘ میں ناقدانہ انداز نظر سے کام لیا گیا ہے۔دیگر مضامین بھی اپنی نوعیت کے خوب صورت مضامین ہیں۔الغرض مذکورہ کتاب ان کی تحقیقی و تنقیدی بصیرت کی آئینہ دار ہے۔
ڈاکٹر محمد افضل صفی
صدر شعبہ اردو گورنمنٹ گریجوایٹ کالج ،کروڑ لعل عیسن، ضلع لیہ