Fahad Zareef
Department of Earth Sciences, QAU
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2012
Completed
59
Earth Sciences
English
Call No: Diss/ M.Sc . EAR/ 1302
2021-02-17 19:49:13
2023-02-17 21:08:06
1676715844222
نواب آف چھتاری سرحافظ احمد سعید خان
افسوس ہے ۶/جنوری کی شام کونواب آف چھتاری سرحافظ احمد سعید خان صاحب نے ۹۴برس کی عمر میں علی گڑھ میں وفات پائی اوردوسرے دن اپنے آبائی وطن چھتاری میں مدفون ہوئے۔ نواب صاحب تقسیم سے پہلے وائسرائے کی اکزیکٹو کونسل کے ممبر اوریوپی کے گورنر رہ چکے تھے اس لیے ان کاجنازہ ان کی کوٹھی راحت منزل سے یونیورسٹی تک اوریونیورسٹی سے چھتاری تک پورے سرکاری اعزاز واکرام کے ساتھ لے جایا گیا۔ جلوس میں ہرفرقہ و ملت کے ہزاروں سوگواروں کے علاوہ متعدد وزرا اوراترپردیش کے اعلیٰ افسران حکومت بھی شامل تھے۔نماز جنازہ جس میں ہزاروں مسلمان شریک ہوئے، علی گڑھ اور چھتاری دونوں جگہ ہوئی۔جن لوگوں نے سرسید(متوفی۱۸۹۸ء)کوبہت قریب سے دیکھا اوران کی باتیں سنی ہیں، نواب صاحب غالباً اس بزم کی آخری شمع تھے، سدارہے نام اﷲ کا۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔
گذشتہ ایک صدی کے اندربرصغیر کے مسلمانوں میں مختلف حیثیتوں سے بڑی بڑی نامور اور قدآور شخصیتیں گزری ہیں جن کے طنطنۂ شہرت وکمال سے اس ملک کے بام و در عرصہ تک گونجتے رہے ہیں اوراب وہ تاریخ کی گود میں آسودۂ سکون ہیں لیکن یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ دین اوردنیا کے اعلیٰ صفات وکمالات اورامیری میں درویشی کی جامعیت کے اعتبار سے نواب صاحب کی شخصیت منفرد اوراپنی مثال آپ تھی، چنانچہ ایک طرف دنیوی عزت و وجاہت کے نقطۂ نظر سے انگریزوں کے عہد میں جوعہدہ ومنصب ایک ہندوستانی کی معراج ہوسکتاہے وہ انہی کو حاصل تھا، وہ وائسرائے کی کونسل کے ممبر بنے، اترپردیش کے پہلے مسلمان گورنر مقررہوئے، نظام حیدرآباد کے وزیر اعظم یا مدارالمہام برسوں رہے،نظام ٹرسٹ کے رکن منتخب ہوئے،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پہلے پروچانسلر اور پھر چانسلر سالہا سال رہے۔گورنمنٹ اورپبلک ہرجگہ بڑی عزت واحترام کی نظر سے دیکھے جاتے۔برطانیہ کے ایک نمائندہ...