Farrukh Shahzad
Dept of Computer Science, QAU
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2010
Completed
43
Computer Sciences
English
Call No: DISS/M.Sc COM/1910
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676715956390
شمس العلماء مولانا الحاج عبدالرحمن
ارباب علم وادب کے حلقہ میں یہ خبر بھی افسوس اوررنج کے ساتھ سنی جائے گی کہ بروزجمعہ ۳۰/جولائی کوصبح چاربجے شمس العلماء مولانا الحاج عبدالرحمن سابق صدر شعبۂ عربی وفارسی دہلی یونیورسٹی نے کراچی میں وفات پائی۔ مولانا تقسیم سے کچھ پہلے سے گوشہ نشین ہوکر بیٹھ گئے تھے۔ورنہ ایک زمانہ میں ان کی بڑی شہرت تھی اورادارۂ معارف اسلامیہ اور اورینٹیل کانفرنس وغیرہ علمی انجمنوں کے جلسوں میں ان کے مقالات کی دھوم ہوتی تھی۔ طرزقدیم کے تعلیم یافتہ تھے۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اوّل لاہور میں کوئی معمولی ملازمت کی اوروہیں کے قیام کے زمانہ میں’’پیسہ اخبار‘‘کے لیے مقدمہ ابن خلدون کااردو ترجمہ کیا۔ اس ترجمہ کوشایع ہوئے کچھ دن ہی ہوئے تھے کہ دہلی کے سینٹ اسٹیفنس کالج میں عربی لیکچرر کی جگہ خالی ہوئی۔مولانا نے یہ سمجھ کر کہ اس جگہ پرکسی ایم۔اے کا ہی تقرر ہوگا خود کوئی درخواست نہیں بھیجی۔لیکن مولانا کے ایک دوست نے ازخود مولانا کی طرف سے درخواست لکھ کردلّی روانہ کردی اوردرخواست کے ساتھ مقدمہ ابن خلدون کے اردو ترجمہ کاایک نسخہ بھی منسلک کردیااس کے بعد کالج کی انتخابی کمیٹی کاجلسہ ہوا تواس کے ایک ممبر مولوی نذیر احمد دہلوی مرحوم بھی تھے، ظاہر ہے کہ ترجمہ ابن خلدون کاقدردان مولوی صاحب سے بڑھ کراور کون ہوسکتا تھا۔انھوں نے جب اس کودیکھا توپھڑک گئے اورکمیٹی سے کہا کہ اگرچہ امیدواروں میں بڑے بڑے ایم۔اے اورپی ایچ۔ ڈی ہیں لیکن عبدالرحمن کوکوئی نہیں پہنچتا۔ آخر مولوی نذیر احمد مرحوم کی رائے پرہی فیصلہ ہوگیا۔اب مولانا کو لاہور میں اچانک تقررنامہ ملاتوسخت حیرت زدہ ہوئے بعدمیں ان کو اصل واقعہ کی پوری صورت حال کا علم ہوا۔بہرحال مولانا یہاں تشریف لے لائے اورآخر تقریباً تیس سال کی ملازمت کے بعد ۱۹۳۹ء میں کالج سے بڑی عزت وناموری کے ساتھ سبکدوش...