Ghulam Shabbir
Deptt. of Physics, QAU.
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
1992
Completed
80
Physics
English
Call No: DISS/M.Phil PHY/119
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676716073970
مولانا حافظ عبداﷲ صاحب غازیپورؔی
جناب مولانا عبداﷲ صاحب غازی پوری کا واقعہ وفات علماء کے طبقہ میں خاص حیثیت سے اثر انگیز ہے، مولانائے مرحوم نے گو طبعی عمر پائی لیکن اس خیال سے کہ وہ اس عہد میں اگلی صحبتوں کے تنہا یادگار تھے۔ ہم ان کے لئے اس سے دراز عمر کے متوقع تھے، مولانا اتباعِ سنت، طہارت تقویٰ، زہد و ورع، تبحرعلم، وسعتِ نظر اور کتاب و سنت کی تفسیر و تعبیر میں یگانۂ عہد تھے، اپنی عمر کا بڑا حصہ انہوں نے علم دینیہ خصوصاً کتاب مجید اور حدیث شریف کے درس و تدریس میں گزارا اور سینکڑوں طلبہ انکے فیض تربیت سے علماء بن کر نکلے، ابتداً چشمۂ رحمت غازیپور میں، پھر مدرسہ احدیہ آرہ میں اپنا مسندِ درس بچھایا، آخر عمر میں دلّی کے دارالحدیث میں قیام فرمایا، لیکن خانگی حوادث کے باعث پریشان حال رہے، اب افسوس کہ یہ شمع نورو ہدایت ۲۱؍ صفر ۱۳۳۷ھ مطابق ۲۶؍ نومبر، ۱۹۱۸ء کو ہمیشہ کے لئے بجھ گئی۔ رحمہ اﷲ تعالیٰ۔
مجھے لکھنؤ میں مولانا عبدالحئی صاحب ناظم ندوہ کی قیام گاہ پر مولانا سے ملاقات کی سعادت ایک دو دفعہ حاصل ہوئی دُبلے، پتلے، نخیف، داڑھی کے بال خفیف، سادی وضع، صورت سے متواضع اور حلیم معلوم ہوتے تھے۔
مرحوم کا اصلی وطن گومؤ ضلع اعظم گڑھ تھا، مگر قیام بیشتر غازی پور میں رہا، اس لئے غازیپوری کے نام سے شہرت پائی، ابتدائی تعلیم چشمۂ رحمت غازی پور میں ہوئی، یہاں مولوی رحمت اﷲ صاحب غازی پوری، اور مولوی فاروق صاحب چریا کوٹی سے پڑھا، پھر جونپور جاکر مدرسۂ امام بخش میں مفتی محمد یوسف صاحب فرنگی محلی سے درسیات پڑھیں اور آخر میں حدیث کی کتابیں مولانا سید نذیر حسین صاحب دہلوی سے پڑھیں اور...