Imran Abbas
Deptt. of Anthropology, QAU.
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2003
Completed
86
Anthropology
English
Call No: DISS/M.Sc ANT/606
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676716322705
مراتب اختر کا توقیت نامہ
ساہیوال کی دھرتی جہاں اس بات پہ نازاں ہے کہ مولانا عطا اللّٰہ جنون، مولانا عزیز الدین عظامی، حفیظ جالندھری، مجید امجد، منیر نیازی اور گوہر ہوشیارپوری جیسے نامور شعراء نے یہاں قیام کیا وہاں حاجی بشیر احمد بشیر، ناصر شہزاد، جعفر شیرازی، احسن شیرازی اور یٰسین قدرت کے علاوہ مراتب علی اختر کو بھی اسی دھرتی نے جنم دیا۔
سید مراتب علی اختر8مئی 1940کو پیدا ہوئے۔ چار بھائیوں اور پانچ بہنوں میں ساتویں نمبر پر آتے تھے۔ ایک بہن اور ایک بھائی آپ سے چھوٹے تھے۔میونسپل کمیٹی پرائمری سکول ایف برانچ سے ابتدئی تعلیم حاصل کی اور میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی سکول ساہیوال سے پاس کیا۔ آپ کی تاریخ پیدائش کے حوالہ سے اختلاف پایا جاتا ہے۔ آپ کے چھوٹے بھائی سیّد افضال حسین گیلانی لکھتے ہیں:۔
ہم دونوں بھائیوں کی عمروں کا درمیانی وقفہ صرف چار سال کا تھا۔ گھرمیں ہم اوپر تلے کے بھائی گنے جاتے تھے۔ غور کیجئے بھلا بڑائی چھوٹائی کا یہ کوئی اتنا بڑا فرق ہے؟ یہ عمریں تو ہم جولیوں اور لنگوٹیے یاروں کی ہوتی ہیں۔ لیکن۔۔۔ حسبِ مراتب وہ اول دن ہی سے ’’بہت بڑے ‘‘ اور میں بہت چھوٹا تھا۔
امی حضور سے سنا تھا کہ جب بھائی جان چھ ماہ کے تھے تو انتہائی نحیف اور دبلے پتلے تھے۔ آپ کو حضرت بابا جی صوفی احمد شاہ صابر علیہ الرحمت کی خدمت میں پیش کیا گیا جو میرے نانا کے چھوٹے بھائی تھے اور خاندان بھر کے مرشد تھے۔ بلکہ گیلانی سادات کے مقتدر گھرانوں کے پیروپیشواتھے۔ اللّٰہ کے سچے اور مقبول بندے تھے۔ آپ نے بچے کی کمزوری اور ناتوانی کو دیکھتے ہوئے تبسم فرمایا۔ دم کیا اور پھر زیر لب گویا ہوئے۔ ’اس...