Maria Sardar
Department of Plant Sciences, QAU
Mphil
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2018
Completed
vii, 166,
Plant Sciences
English
Call No: DISS / M.Phil / BIO / 5109
2021-02-17 19:49:13
2023-02-19 12:33:56
1676716889510
1۔اصلاح معاشرہ میں شعبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا کردار
قوانین حدودوقصاص کی تنفیذ کیلئے فضا ساز گار بنانے میں اہم فریضہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی ادائیگی کا ہے ۔ یہ فردکا بھی فرض ہے ، معاشرے کا بھی اور ریاست کا بھی فرض ہے ۔ ریاست اگر اس فریضہ کو ادا کرے تویہ فریضہ "حسبہ" کا ادارہ سرانجام دیتاہے۔ ریاست ، معاشرہ اور فرد کے اسی فرض کو قرآن مجید نے مختلف انداز میں بیان فرمایا ہے، جیساکہ ارشاد ربانی ہے
﴿الَّذِينَ إِنْ مَكَّنَّاهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآَتَوُا الزَّكَاةَ وَأَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ وَلِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ۔﴾390
"یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر ہم زمین میں ان کے پاؤں جما دیں تو یہ پوری پابندی سے نماز قائم کریں ، زکوٰۃ دیں ، اچھے کاموں کا حکم دیں اور برے کاموں سے روکیں اور تمام کاموں کا انجام اللہ کے اختیار میں ہے۔ "
اس آیت مبارکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے صلاح الدین یوسف لکھتے ہیں
"اس آیت میں اسلامی حکومت کے بنیادی اہداف اور اغراض و مقاصد بیان کیے گئے ہیں جنہیں خلافت راشدہ قرون اول کی دیگر اسلامی حکومتوں میں بروئے کار لایا گیا اور انہوں نے اپنی ترجیحات میں ان کو سر فہرست رکھا تو ان کی بدولت ان حکومتوں میں امن و سکون بھی رہا اور رفاہیت و خوش حالی بھی رہی اور جب تک مسلمان مملکتیں قرآن کے بتلائے ہوئے اصول کے مطابق اقامت صلوۃ و زکوٰۃ اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکرکا اہتمام نہیں کریں گی اور اپنی ترجیحات میں ان کو سر فہرست نہیں رکھیں گی ۔ وہ فلاحی مملکت کے قیام میں بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ "391
سورۃ حج کی اس آیت مبارکہ کی مخاطب اسلامی حکومت ہے ۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ایک اسلامی حکومت...