Midhat Elahi
National Institute of Psychology, QAU.
MSc
Quaid-i-Azam University
Public
Islamabad
Islamabad
Pakistan
2010
Completed
59
Psychology
English
Call No: DISS/M.Sc PSY/556
2021-02-17 19:49:13
2023-01-06 19:20:37
1676716996956
ڈاکٹر تارا چند
گذشتہ اکتوبر میں ڈاکٹر تاراچند کے انتقال پر ملال سے بھی ہندوستان میں ایک بڑا علمی خلاء پیدا ہوگیا، وہ الہ آباد کے کایستھ پاٹ شالہ کی مدرسی اور پرنسپلی کے بعد الہ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہوئے، پھر حکومت ہند کے تعلیمی مشیر بنے، ایران میں ہندوستان کی طرف سے سفیر بناکر بھیجے گئے، وہاں سے واپسی پر پارلیمنٹ کے رکن نامزد کئے گئے لیکن ان کی اصلی شہرت اور مقبولیت ایک بلند پایہ مورخ کی حیثیت سے ہوئی، انھوں نے ’’انفلوانس آف اسلام ان انڈین کلچر‘‘ پر ایک مقالہ لکھ کر آکسفورڈ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، یہ ان کی ابتدائی تحقیقی کوشش تھی، لیکن اس سے بہتر کتاب اس موضوع پر اب تک نہیں نکلی، آخر میں وہ ہسٹری آف دی فریڈم موومنٹ کے بورڈ کے اڈیٹر تھے، ان کی ادارت میں یہ کام بڑی خوش اسلوبی سے انجام پاتا رہا، ان کی تحقیقی تحریروں میں دیدہ دری کے ساتھ بڑی فراخدلی بھی ہوتی، وہ ہندی اردو کی حسین آمیزش یعنی ہندوستانی زبان کے بھی بڑے موئد تھے، اس کے کچھ اچھے نمونے بھی لکھ کر پیش کرتے رہے، ان کی نیک نامی اور مورخانہ بصیرت کی وجہ سے ان کی خوشگوار یادوں کا چراغ علمی حلقہ میں برابر روشن رہے گا۔ (’’ص ، ع‘‘، نومبر ۱۹۷۳ء)